بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 14/08/2026 |
دارالافتاء
فلا ئٹ جانے کےخوف سے حایضہ عورت کا بغیر طواف زیارت کےوطن لو ٹنے پر حج کاحکم
سوال
اگر حج کے موقع پرکسی خاتون کو حیض آنے کی وجہ سے طواف زیارت فلائٹ کے مقررہ وقت سے پہلے ادا کرنا مشکل ہو تو بغیر طواف زیارت کے خاتون کے وطن لوٹنے پر کیا احکا مات مرتب ہو تے ہیں؟
جواب
واضح رہے کہ طواف زیا رت حج کا رکن اعظم ہے اس کے بغیر حج مکمل نہیں ہو سکتا، اس لیے اگر کسی عورت کو طواف زیا رت سے پہلے حیض آجائےتو اسے چا ہیے کہ وہ کوئی ایسی تدابیر اختیار کرےجس سے وہ پاک ہونے کے بعدطواف زیارت کرکے مکہ مکرمہ سے واپس ہو سکے جیسے ویزہ اور ٹکٹ کی تا ریخ بڑھائے،اوراگر فلائٹ کو مؤخر کرنا ممکن نہ ہوا ،تو پھر حالت حیض میں طواف زیارت ادا کرلے تا ہم طواف زیارت کو حالت حیض میں ادا کرنے کی وجہ سے بدنہ واجب ہو گا جوکہ حدود حرم میں ذبح کرنا ضروری ہے ۔
صورت مسؤلہ کے مطا بق اگر کوئی عورت حیض کی وجہ سےطواف زیارت کے بغیر واپس وطن آگئی تو اس کا حج مکمل نہ ہوگا؛کیونکہ طواف زیارت اس کے ذمہ سے ساقط نہیں ہوتا ،لہذا واپس مکہ مکرمہ جا کر طواف زیا رت کرےگی اور جب تک طواف زیارت ادا نہ کیا ہو تو شوہر کے ساتھ ازدواجی تعلق اس کے لئےحرام ہوگا، تا ہم احرام کی دیگر پابندیاں (خوشبو لگانا ،نا خن کاٹنا وغیرہ) قربانی اور قصر کرنےسےختم ہو جاتی ہیں۔
وإن ترك كلا الطوافين فهوحرام على النساء أبدا وعليه أن يرجع ويطوف طواف الزيارة.(الفتاوی الهندية،کتاب الحج،الفصل الخامس في الطواف والسعي،ج:1،ص:242)
وإن رجع إلى أهله فهو محرم على النساء أبدا وعليه أن يعود إلى مكة بذلك الإحرام ولا يحتاج إلى احرام جديد فيطوف للزيارة۔(الفتاوی التاتارخانية،کتاب الحج،الفصل السابع في الطواف والسعي، ج:3 ص : 607)
ثم إن كان بمكة يأتي به بإحرامه الأول؛ لأنه قائم؛ إذ التحلل بالطواف، ولم يوجد، وعليه لتأخيره عن أيام النحر دم عند أبي حنيفة، وإن كان رجع إلى أهله فعليه أن يرجع إلى مكة بإحرامه الأول، ولا يحتاج إلى إحرام جديد، وهو محرم عن النساء إلى أن يعود فيطوف.(بدائع الصنائع ،کتاب الحج،فصل في الطواف والسعي إذا فات،ج:3،ص:80)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 313
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 854
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 432
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 109
- کتاب النکاح | فتاوئ : 547
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 472
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 459
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 97
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 72
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 170
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 382
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 314
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1152
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 373
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں