بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 21/10/2026

دارالافتاء

 

بلیڈ کے ذریعے مونچھوں کو صاف کرنا


سوال

 کیا مونچھوں کو بلیڈ سے صاف کرنا جائز ہے یا نہیں ؟

جواب

واضح رہے  کہ مونچھوں کے بال کاٹنے  میں بہتر یہ ہے کہ ان کو قینچی وغیرہ سے کاٹ دیاجائے اور اس قدر چھوٹی کردی جائيں  کہ مونڈنے کے قریب معلوم ہوں،  جب کہ  استرہ اور بلیڈ سے صاف کرنے میں سنت اور بدعت دونوں قسم کے اقوال موجود ہیں اور جس کام کے بارے میں سنت اور بدعت دونوں قسم  کے اقوال موجود ہو ں تو اس کا ترک اولی ہوتا ہے، اس وجہ سے مونچھوں کے بال  استرہ سے صاف کرنا اگرچہ جائز ہے تاہم اس کا قینچی وغیرہ سے کم کرنا اولی  اور بہترہے۔

 

وفيه ‌حلق ‌الشارب بدعة وقيل سنة.(الدر المختار مع رد المحتار،ج:9، ص:573)

 ‌إذا ‌تردد ‌الحكم بين سنة وبدعة كان ترك السنة راجحا على فعل البدعة. (رد المحتار على الدر المختار،كتاب الصلوة، ج:1،ص:642)

حلق ‌الشَّارِب بِدعَة عِنْد بعض الْعلمَاء وَذكر الطَّحَاوِيّ فِي شرح مَعَاني الاثاران حلقه سنة.(الجامع الصغيروشرحه النافع الكبير،باب جزاء الصيد،ص:155)

قال الطحاوي يستحب إحفاء الشوارب ونراه أفضل من قضاه وفي شرح شرعة الإسلام قال الإمام الإحفاء قريب من الحلق وأما الحلق فلم يرد بل كرهه بعض العلماء ورآه بدعة. (حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح،باب الجمعة،ص:526)


فتویٰ نمبر : 6106/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں