بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
شیعہ کے ہاتھوں بناہوا کھانا کھا کر روزہ رکھنا
سوال
ہم ایک چیک پوسٹ میں ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے، وہاں ہم دو ساتھی مسلمان تھے،باقی سب شیعہ مسلک سے تعلق رکھتے تھے، کھانا پکانے والا ساتھی بھی شیعہ تھا، وہ مرغی خود ذبح کرکے کھانا تیار کرتاتھا، اگر ہم دوساتھی اس کے ہاتھ کا بنا ہوا کھانا نہ کھاتے، توانتشار کا خطرہ تھا، بلکہ ان سب کی طرف سے ہماری جان کو بھی خطرہ تھا، ایک دومرتبہ نہیں کھایا تو کافی حد تک ناراض ہوگئے تھے۔ اس لیے ہم اس کے ہاتھ کا بنا ہوا کھانا کھاکر رمضان کے مہینے میں روزے رکھتے تھے۔ دریافت طلب امور یہ ہیں کہ 1۔ کیا اہل تشیع کا ذبیحہ حلال ہے یانہیں؟ 2۔ کیا ہمارے روزے ادا ہوگئے ہیں یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ اہل تشیع میں سے جن کے عقائد کفریہ حد تک پہنچے ہوں مثلاً: وہ قرآن مجید میں تحریف کے قائل ہوں یا حضرت علی کرم اللہ وجھہہ کو خدا مانتے ہوں یا حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ کی صحابیت کا انکار کرتے ہوں یا حضرت جبریل علیہ السلام کے متعلق وحی پہنچانے میں غلطی کرنے کا عقیدہ رکھتے ہوں یا حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنھا پر بہتان لگاتے ہوں، تو وہ اسلام سے خارج ہیں، لہذا ان کا ذبیحہ بھی حرام ہے۔ تاہم جن کے عقائد کفریہ حد تک نہ پہنچتے ہوں، انہیں کافر قرارنہیں دیا جاسکتا اوران کاذبیحہ بھی حلال ہوتاہے۔
صورتِ مسئولہ کے میں چونکہ اہل تشیع کے درمیان تمیز کرنا مشکل ہے، اس لیے ان کے ذبح کیے ہوئے جانور کے گوشت سے احتراز کرنا چاہیے۔ تاہم اگر ان کے ذبیحے کا گوشت کھا کر روزہ رکھا گیا ہو، تو اس سے روزہ پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔
نعم لا شك في تكفير من قذف السيدة عائشة - رضي الله تعالى عنها - أو أنكر صحبة الصديق، أو اعتقد الألوهية في علي أو أن جبريل غلط في الوحي، أو نحو ذلك من الكفر الصريح المخالف للقرآن.(رد المحتار مع الدر المختار، كتاب الجهاد، باب المرتد، مطلب توبة اليأس دون ايمان اليأ س، ج:4، ص:237)
لا) تحل (ذبيحة) غير كتابي من (وثني ومجوسي ومرتد) وجني وجبري لو أبوه سنيا ولو أبوه جبريا حلت أشباه،لانه صار كمرتد.(الدر المختار شرح تنوير الأبصار، كتاب الذبائح، ص:640)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں