بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 09/09/2026 |
دارالافتاء
غیر مسلم ممالک میں کاروبار کرنا
سوال
میں ایک یورپی غیر مسلم ملک میں کاروبار شروع کرنا چاہتا ہوں، لیکن کسی نے بتایا کہ غیر مسلموں کے ساتھ کاروبار کرنا مکروہ ہے، آیا یہ بات درست ہے یا نہیں؟
جواب
حضور ﷺ کی بعض احادیث مبارکہ سےکفار کے ساتھ رہن سہن سے ممانعت معلوم ہوتی ہے، لیکن حضرات محدثینؒ کی تشریحات کے مطابق وہ روایات مندرجہ ذیل اشخاص وحالات سے متعلق ہیں :
1-جب کوئی مسلمان غیر اسلامی ملک میں رہائش اختیار کرنے سے کفار کی عادات واخلاق میں ان جیسا رویہ اختیار کرنے لگے ۔
2-دنیوی مفادات کی خاطر اسلامی نظریات چھوڑ دے اور اہل کفر سے مشابہت کو ترجیح دے کر اپنی ظاہری شکل وصورت بھی کفار جیسی بنائے ۔
3-اہل کفر کے ساتھ دوستانہ قلبی تعلقات رکھے ۔
صورت مسؤلہ کے مطابق اگر کسی غیرمسلم ملک میں کاروبار شروع کرنے سےان کے ساتھ دوستانہ تعلقات یاان کی عادات واخلاق اور ان سے مشابہت کا خطرہ ہو تو اس سے اجتناب ضروری ہے،البتہ یہ خطرہ نہ ہواور شرعی اصول کا لحاظ رکھا جائے توغیر مسلم ممالک میں رہتے ہوئے وہاں کے باشندوں کے ساتھ تجارتی معاملات کی گنجائش ہے، لیکن موجودہ دور میں عام مشاہدہ ہے کہ جو لوگ غیر اسلامی ممالک میں رہائش پذیر ہوتے ہیں عموماً وہ اسلامی اقدار کی حفاظت صحیح طور پر نہیں کر پاتے، لہذا ایسی صورت حال میں بلاضرورت غیر مسلم ممالک میں رہائش اور کاروبار شروع کرنے سے اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کرنی چاہیئے۔
"عن عائشة، قالت: «اشترى رسول الله صلى الله عليه وسلم من يهودي طعاما ورهنه درعا له من حديد»(الصحيح لمسلم، كتاب البيوع،باب الرهن وجوازه فى الحضر كالسفر،ج:2، ص:31)
"أجمع المسلمون على جواز معاملة أهل الذمة وغيرهم من الكفار إذا لم يتحقق تحريم ما معه لكن لا يجوز للمسلم أن يبيع أهل الحرب سلاحا وآلة حرب ولا يستعينون به في إقامة دينهم."(شرح النووى على الصحیح لمسلم، باب الرهن وجوازه فى الحضر كالسفر،ج:7، ص:4355)
"لا بأس بأن يكون بين المسلم و الذمى معاملة،إذا كان مما لا بد منه.( الفتاوى الهندية، كتاب الكراهية، ج:5، ص:402)
"عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، أَمَّا بَعْدُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ جَامَعَ الْمُشْرِكَ وَسَكَنَ مَعَهُ فَإِنَّهُ مِثْلُهُ»۔أي: اجتمع معه في دار أو بلد، والأحسن أن يقال: معناه اجتمع معه، أي: اشترك في الرسوم والعادة والهيئة والزي، وأما قوله: (وسكن معه) علة له، أي: سكناه معه صار علة لتوافقه في الهيئة والزي والخصال (فإنه مثله) نقل في الحاشية عن "فتح الودود": فإنه مثله، أي: يقارب أن يصير مثلًاله لتأثيرالجواروالصحبة، ويحتمل أنه تغليظ."(سنن ابي داؤدمع بذل المجهود،كتاب الجهاد ،باب في الإقامة بأرض الشرك،ج:12، ص:425)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں