بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

سامان تجارت پر آنے والے اخراجات کو قیمت خرید میں شمار کرنا


سوال

اگر کوئی شخص کسی دوسرے شہر سے سامان خرید کر لاتا ہے، اس سامان کے لانے میں اضافی پیسے خرچ ہوتے ہیں، تو کیا سامان فروخت کرتے وقت ان اخراجات کو سامان  کی اصل قیمت خرید میں شامل کرکے یہ کہہ کر فروخت کر سکتا ہے کہ میں نے یہ سامان اتنے میں خریدا ہے؟

جواب

سامان تجارت پر آنے والے اخراجات کو قیمت خرید میں شمار کرنا جائز ہے، البتہ سامان فروخت کرتے وقت گاہک کو اس طرح نہ کہا جائے کہ یہ چیز میں نے اتنے میں خریدی ہے، کیونکہ ایسا کہنے سے جھوٹ لازم آئے گا، بلکہ اس طرح کہے کہ مجھے یہ سامان اتنے میں پڑا ہے۔

 

ويجوز أن يضيف إلی رأس المال أجرۃ القصار، والطراز، والصبغ، والفتل، وأجرۃ حمل الطعام..." ويقول قام على بکذا ولااشتريته بکذا" کيلايکون کاذبًا۔(الهداية، كتاب البيوع، باب المرابحة، والتولية، ج:3، ص:77)


فتویٰ نمبر : 3659/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں