بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 23/10/2026

دارالافتاء

 

بکرے کوذبح کرنے کی نذر ماننا


سوال

ہمارےگھر کی تعمیر ہو رہی تھی  تو میری بیوی نے نذر مانی اگر گھر کی تعمیر خیریت کے ساتھ  پوری ہو جائے  تو میں ایک بکرے کو ذبح  کرونگی اب گھر کی تعمیر خیریت کے ساتھ پوری ہوئی تو کیا بکرے کو ذبح کرنا ضروری ہے یا اس کی قیمت دینا شرعاً درست ہوگا اور اس کا مصرف کیا ہوگا؟

جواب

 واضح رہے کہ اگر کوئی شخص جانور ذبح  کرنے  کی نذر مانے  تو اس پر  جانور ذبح  کرنا لازم ہوگا ، اس کی قیمت  ادا کرنے سے ذمہ فارغ نہ ہوگا۔ نیز نذر مانی ہوئی چیز کے مستحق صرف فقراء ہیں ۔

لہذا صورت مسئولہ کے مطابق مذکورہ عورت  کی نذر چونکہ بکرے کوذبح کرنے کی  تھی ،بکرے کو صدقہ کرنے کی نہیں ، اس لیے  تعمیر مکمل ہونے کے بعد بکرے کو  ذبح کرنا لازم ہے، بکرے کی قیمت سے ذمہ فارغ نہ ہوگا۔  نیز نذر کے بکرے کو صرف فقراء  کھا سکتے ہیں  نہ خود نذر مانے والا اس سے کھا سکتا ہے نہ اس کے اصول  وفروع اور نہ مالدار لوگ اس سے کھا سکتے ہیں ۔

 

ومن نذر نذرا مطلقا فعليه الوفاء به لقوله صلى الله عليه وآله: ‌من ‌نذر ‌وسمى فعليه الوفاء بما يسمي وإن علق النذر بشرط فوجد الشرط فعليه الوفاء بنفس النذر لاطلاق الحديث، ولان المعلق بالشرط كالمنجز عنده.(ردالمحتار على الدر المختار،كتاب الفرائض، باب المخارج،ج:7،ص457)

ومن نذر نذرا مطلقا فعلیه الوفاء،وإن علق النذر بشرط فوجدالشرط فعلیه الوفاءبنفس النذر۔(الهداية،كتاب الأيمان ،فصل في الكفارة،ج:4،ص:15،مكتبةالبشری،كراچي)

إذا صرّح بنذرالذبح لزمه۔(البحرالرائق،كتاب الأيمان ،ج:4،ص:500 ،دارالكتب العلمية،بيروت)

قوله: (أي مصرف الزكاة والعشر)۔۔۔ وهو مصرف أيضا لصدقة الفطر والكفارة والنذر وغير ذلك من الصدقات الواجبة كما في القهستاني۔ (رد المحتار، باب مصرف الزكاة والعشر، ج:3، ص:283)

هذا في الأضحية الواجبة والسنة سواء إذا لم تكن واجبة بالنذر، وإن وجبت به فلا يأكل منها شيئا ولا يطعم غنيا سواء كان الناذر غنيا أو فقيرا لأن سبيلها التصدق وليس للمتصدق ذلك۔ (رد المحتار، كتاب الأضحية، ج:9، ص: 473)


فتویٰ نمبر : 10235/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں