بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 22/10/2026

دارالافتاء

 

سجدہ سہوکرنے کے بعد دوبارہ غلطی ہو جائے


سوال

ایک شخص نے سجدہ سہو کیا اور پھر تشہد کے بجائے سورت فاتحہ پڑھی ، تو کیا اب دوبارہ سجدہ سہو لازم ہوگا یا نہیں ؟

جواب

واضح رہے کہ اگر کسی شخص سے سجدہ سہو کرنے کے بعد نماز میں  غلطی ہوگئی،تو اس صورت میں دوبارہ سجدہ سہو کرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ پوری نماز کی تمام غلطیوں کی تلافی ایک مرتبہ سجدہ سہو کرنے سے ہو جاتی ہے،دوبارہ سجدہ سہو لازم نہیں ،چنانچہ پچھلا سجدہ سہو اس غلطی کے لیے کافی  شمار ہو گا۔

 

وتكرار سجود السهو في صلاة واحدة غير مشروع، فأخر إلى وقت السلام احترازا عن التكرار، فينبغي أن يؤخر أيضا عن السلام حتى أنه لو سها عن السهو لا يلزمه أخرى فيؤدي إلى التكرار۔(بدائع الصنائع،کتاب الصلاة،ج:1ص:173)

(‌وإن ‌تكرر) ‌لأن ‌تكراره غير مشروع (قوله وإن تكرر) حتى لو ترك جميع واجبات الصلاة سهوا لا يلزمه إلا سجدتان بحر.(ردالمحتار علی الدر المختار،کتاب الصلاة، ج:2ص:80)


فتویٰ نمبر : 10234/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں