بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 09/09/2026 |
دارالافتاء
غیر مملوکہ مال کو آگے بیچ کر نفع کمانا
سوال
میں ایک سٹورمیں کام کرتا ہوں جو کسی اور کا ہے اوراس میں گاڑیوں کا سامان ہوتا ہے اب میں اگر کسی چیز کا فوٹو نکال کرانٹرنیٹ پردے دوں اور اس کی قیمت بھی لکھ لوں جب کہ وہ چیز میں نے اسٹور سے نہ خریدی ہو، اور اس کا ڈیمانڈ ا ٓجائے اور ڈیمانڈ آجانے کے بعد میں سٹورسے مطلوبہ چیزکوخرید کراس کو پہنچادوں توایسا کرنا جائز ہوگا کہ نہیں۔مثال کے طور پر سٹور کی ایک چیز 3 ہزار کی ہے اورمیں انٹرنیٹ پہ چار ہزار ڈال دوں ہزار روپے منافع کے جب ڈیمانڈ ا جائے توپھر سٹور سے خریدلوں ایسا کرنا جائز ہوگا یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کسی چیزکوکسی اسٹورسے بیچنا شرعا جائز ہے لیکن جس چیز کی خرید وفروخت ہورہی ہووہ عقد کے وقت اوراسی طرح ادائیگی کے وقت بائع (فروخت کنندہ) کی ملکیت اورقبضہ میں ہو،چنانچہ جوچیزعقداورادائیگی کے وقت با ئع کی ملکیت اورقبضہ میں نہ ہوتواس چیزکوکسی کو بیچنا شرعا جائز نہیں ہے۔ تاہم وعدہ بیع کے وقت فروخت ہونے والی چیزکا قبضہ میں موجود ہونا ضروری نہیں ہے۔
صورت مسؤلہ کے مطابق چونکہ عقد کے وقت فروخت ہونے والی چیز بائع (فروخت کنندہ) کی ملکیت میں نہیں ہوتی ہے لہذا سائل کا اس طرح کسی چیز کو آگے فروخت کرکے اس پر نفع کما ناجائزنہیں ہوگا ۔ تاہم اگر مذکورہ شخص اپنے گاہگ سے حتمی معاملہ نہ کرے بلکہ صرف اس کے ساتھ وعدہ کرے پھروہی چیزاسٹور سے خرید کر خودیا وکیل کے ذریعے اس کوپہنچا دے تو اس صورت میں یہ وعدہ بیع کے زمرے میں آکرجائزمتصورہو گا۔ یا پهر سائل سٹور کے مالک کی جانب سے وکیل بن جائے اوران کے لیے وہ چیزفروخت کرے،اوراس وکالت پراپنے لیے کمیشن یا متعین اجرت کا معاہدہ کرے تویہ صورت بھی جائز ہے۔
عن ابن عباس أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:من ابتاع طعاما، فلا يبعه حتى يستوفيه،قال ابن عباس:وأحسب كل شيء مثله. )الصحیح لمسلم،كتاب البيوع،باب بطلان بيع المبيع قبل القبض،ج:2،ص:31،حدیث رقم:1525(.
قال رحمه الله:(لا بيع المنقول) أي لا يجوز بيع المنقول قبل القبض لما روينا ولقوله عليه الصلاة والسلام«إذا ابتعت طعاما فلا تبعه حتى تستوفيه»رواه مسلم وأحمد؛ولأن فيه غرر انفساخ العقد على اعتبار الھلاك قبل القبض؛لأنه إذا هلك المبيع قبل القبض ينفسخ العقد فيتبين أنه باع ما لايملك والغررحرام لما روينا."(تبیین الحقائق،باب التوليۃ،فصل بیع العقارقبل قبضه،ج:4،ص:438)
الثاني: أن يبيع منه متاعا لا يملكه ثم يشتريه من مالكه ويدفعه إليه وهذا باطل لأنه باع ما ليس في ملكه وقت البيع،وهذا معنى قوله: قال(لا تبع ما ليس عندك) أي شيئاليس في ملكك حال العقد۔(مرقاةالمفاتيح،کتاب البيوع،باب المنھي عنھا، ج:6، ص:88)
إذ من شرط المعقود عليه: أن يكون موجوداً مالاً متقوماً مملوكاً في نفسه، وأن يكون ملك البائع فيما يبيعه لنفسه، وأن يكون مقدور التسليم،منح."(رد المحتار علی الدر المختار،کتاب البيوع،باب بيع الفاسد،ج:7،ص:246)
إذا أخذ الوكيل الأجرة لإقامة الوكالة فإنه غير ممنوع شرعا، إذ الوكالة عقد جائز لا يجب على الوكيل إقامتها فيجوزأخذ الأجرة فيها.(فتح القدير،كتاب الوكالة،ج:8،ص:3)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں