بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 09/09/2026

دارالافتاء

 

جمعہ کے دن خطبے سے پہلے چندہ کرنا


سوال

جمعہ کے دن خطبے سے پہلے صفوں میں چندہ جمع کرنے کا کیا حکم ہے ؟

جواب

مسجد کی ضروریات  کے لیےجمعہ کے دن خطبے سے پہلے چندہ کرنا جائز ہے ، البتہ خطبے کے دوران چندہ کرنا جائز نہیں   ۔نیز اس بات کی رعایت کرنا ضروری ہے کہ صفوں میں گھومتے ہوئے چندہ کرنے والے  نمازیوں کے سامنے سے نہ گزریں اور لوگوں کے کندھے نہ پھلانگیں۔

 

(قوله ويكره التخطي للسؤال إلخ) قال في النهر: ‌والمختار ‌أن ‌السائل إن كان لا يمر بين يدي المصلي ولا يتخطى الرقاب ولا يسأل إلحافا بل لأمر لا بد منه فلا بأس بالسؤال والإعطاء اهـ ومثله في البزازية. وفيها ولا يجوز الإعطاء إذا لم يكونوا على تلك الصفة المذكورة.(رد المحتار على الدر المختار، كتاب الصلاة، باب الجمعة، مطلب في الصدقة على السؤال في المسجد، ج:2، ص:164)


فتویٰ نمبر : 6035/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں