بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 23/10/2026

دارالافتاء

 

پنشن میں دیگر بھائی بہنوں کا حق


سوال

ہمارے والد صاحب سرکاری ملازم تھے  جب وہ ریٹائر ہوگئے تو اُن کو پنشن ملتی تھی ۔لیکن جب والد صاحب فوت ہوئے تو ہماری ایک  بہن ہے جس نے شادی نہیں کی  گھر پر ہے، پنشن اُن کے نام آتی ہے تو کیا اس پنشن میں دیگر بھائی  بہنوں  کا حق بنتا ہے یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ پنشن حکومت کی جانب سے سرکاری ملازم کے لیے عطیہ ہوتی ہے، جو اس کی زندگی میں اس کو ملتی رہتی ہے اور اس کی وفات کے بعد قوانین کے مطابق یہ پنشن کسی وارث کے نام کر دی جاتی ہے۔

لہذا صورت مسئولہ کے مطابق اگر مرحو م والد کی پنشن بیٹی کے نام جاری ہوئی ہو تو وہی بیٹی اس کی حق دار ہوگی، مرحوم کے دیگر ورثاء کا اس میں کوئی حق نہیں بنتا۔

‌

أما ‌أصل ‌الحكم ‌فهو ‌ثبوت الملك للموهوب له في الموهوب من غير عوض لأن الهبة تمليك العين من غير عوض فكان حكمها ملك الموهوب من غير عوض.(بدائع الصنائع، كتاب الهبة، فصل في حكم الهبة،ج:6،ص:127)


فتویٰ نمبر : 6028/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں