بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
اصل قیمت سے زائدرقم کا بل بنانا
سوال
میں سنیٹری کا کاریگر (پلمبر)ہوں کبھی کھبار جس کے لیے کام کرتاہوں ،وہ مجھ سےکہتا ہے کہ سنیٹری کا سامان آپ خود بازار سے لائیں،میں اپ کو پیسے دوں گا، لیکن میں جب سامان لاتا ہوں تو بل میں اصل قیمت مثلاًکسی چیز کی قیمت سو(100) کی بجائےایک سو دس(110) لکھ دیتا ہوں ،اس زیادہ رقم سے کرایہ اور اسی دن کی مزدوری لیتا ہوں، شرعاً یہ کیسا ہے ؟
جواب
واضح رہے کہ اگر کوئی شخص کسی کوکو ئی چیز خریدنے کے لیے اپناوکیل بنائے تو جس قیمت پر وکیل وہ چیز خریدے تو وہی قیمت مؤکل سے وصول کرسکتا ہےاس سے زیادہ قیمت وصول نہیں کر سکتا ۔لہذاوکیل کا موکل سے جھوٹ اور دھوکہ دہی سے کام لیکر اصل قیمت سے زیادہ کا مطالبہ کرنا جائز نہیں البتہ بطورِ وکیل کام کرنے پر وکیل اجرت لے سکتا ہے، بشرط یہ کہ وکالت کے وقت صراحۃً اجرت متعین کی گئی ہو، یا پھر وکیل اجرت کے بدلے کام کرنے میں مشہور ہو، تو ایسی صورت میں اجرت مثل لے سکتا ہے۔
صورت مسئولہ میں سائل چونکہ وکیل ہے ،اس لیے اس کے لیے بل بناتے وقت اصل قیمت کی بجائے زیادہ قیمت لکھ دینا جھوٹ اور کذب بیانی کے زمرے میں داخل ہو کر ناجائز اور حرام ہے ۔تاہم اگر مؤکل سے وکالت کے وقت اجرت طے ہوئی تھی تو پھر اس سے اجرت کا مطالبہ کر سکتا ہے اسی طرح سامان لانے پر جو خرچہ آتا ہے ،موکل سے اس کا مطالبہ کرسکتاہے ۔
عن حبيب بن النعمان الأسدي، عن خريم بن فاتك الأسدي، قال: صلى النبي صلى الله عليه وسلم الصبح، فلما انصرف قام قائما، فقال: "عدلت شهادة الزور بالإشراك بالله" ثلاث مرات، ثم تلا هذه الآية {واجتنبوا قول الزور حنفاء لله غير مشركين به}۔(سنن ابن ماجه،أبواب الأحكام،باب شهادة الزور،ج:2،ص:794)
عن النواس بن سمعان الأنصاري. قال:سألت رسول الله صلى الله عليه وسلم عن البر والإثم؟ فقال "البر حسن الخلق. والإثم ما حاك في صدرك، وكرهت أن يطلع عليه الناس".( صحيح مسلم، باب تفسير البر والإثم، رقم الحديث:2553)
إذا اشترطت الأجرة في الوكالة وأوفاها الوكيل استحق الأجرة المسماة ۔۔۔۔وإن لم تشترط ولم يكن الوكيل ممن يخدم بالأجرة كان متبرعافليس له أن يطالب بالأجروأما إذا كان ممن يخدم بالأجرة،فله أجرمثله ؛لأن المعروف كالمشروط شرطاّ. (شرح المجلة لسليم رستم باز،الكتاب الحادى العشر في الوكالة،الباب الثالث في احكام الوكالة:الماده،1467،ص789)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں