بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

عدت کے دوران بیوی کا اپنے شوہر کی قبر پر جانا


سوال

اگر کسی عورت کے شوہر کا انتقال ہو جائے اور وہ عدت اپنے میکے میں گزار رہی ہو، اور اس کے میکے اور شوہر کی قبر کے درمیان گاڑی میں آدھے گھنٹے کی مسافت ہو، تو کیا عورت کے لیے جمعہ کے دن شوہر کی قبر پر جانا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

واضح  رہے  کہ عدت وفات کے دوران عورت کے لیے بغیر کسی شرعی عذر  کے گھر سے نکلنا جائز نہیں ،البتہ اگر کوئی شرعی عذر ہو جیسےمعتدہ  بیمار ہو یا نفقہ کا بندوبست نہ ہو تو علاج کے لیے اور کسب معاش  کی غرض سے  نکلنے کی گنجائش  ہے۔

صورت مسؤلہ کے مطابق عورت کے لیے عدت کے دوران  شوہر کی قبر پر جانا جائز نہیں ،چاہے  قبر گھر کے قریب ہو یا دور ہو۔

 

(وتعتدان) أي معتدة طلاق وموت (في بيت وجبت فيه) ولايخرجان منه (إلا أن تخرج أو ينهدم المنزل، أو تخاف) انهدامه، أو (تلف مالها، أو لاتجد كراء البيت) ونحو ذلك من الضرورات فتخرج لأقرب موضع. (ردالمحتار على الدرالمختار، باب العدة، فصل في الحداد، ج: 3، ص: 356)


فتویٰ نمبر : 7034/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں