بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 09/09/2026 |
دارالافتاء
ميت کے ایصال ثواب کے لیے افضل صدقہ
سوال
ایک شخص فوت ہوا ، اس کے گھر والے اس کے ایصال ثواب کے لیے صدقہ کرنا چاہتے ہيں گھر والے گاؤں میں زیر تعمیر مسجد میں پیسے دینا چاہتے ہيں لیکن اس شخص کابھائی چاہتا ہے کہ مسجد میں پیسہ دینے کے بجائے گاؤں والوں کو کھانا کھلایا جائے، مسجد میں پیسہ دینے سے اس کا دل مطمئن نہیں ہوتااور اس کو یہ ڈر بھی ہے کہ گاؤں والے ان کو برا بھلا کہیں گے کیونکہ گاؤں والے میت کے لیے صدقہ میں صرف کھانا کھلاتے ہیں ۔آپ حضرات رہنمائی فرمائیں کہ میت کے لیے کونسا صدقہ کرنا بہتر ہے تاكہ اس سے بھائی کا دل بھی مطمئن ہو؟
جواب
واضح رہے کہ میت کے لیے ایصال ثواب کی نیت سے صدقہ کرنا، خیرات کرنا ، نوافل پڑھنا ، قرآن مجید کی تلاوت ،درود شریف اورذکرو اذکار جائز ہے،البتہ میت کے ایصال ثواب کے لیے مسجد کی تعمیر میں پیسے لگانا زیادہ بہتر ہے کیونکہ یہ صدقہ جاریہ ہے جب تک مسجد قائم رہے گی، میت کو اس کا اجر ملتا رہے گا۔نیز اگر وقت مقرر کیے بغیر یا پہلے سے مقرر شدہ ایام جیسے ساتويں، دسويں اور چالیسويں کے علاوہ دوسرے دنوں میں اخلاص نیت سےمیت کے لیے ایصال ثواب کی نیت سے لوگوں کو کھانا کھلایا جائے تو شرعاً اس کی گنجائش ہے۔
صورت مسؤلہ کے مطابق لوگوں کو کھانا کھلانے کی بجائے اگر پیسے مسجد کی تعمیر میں لگادیے جائیں تو زیادہ بہتر ہے کیونکہ یہ صدقہ جاریہ ہے، نیز وقت مقرر کیے بغیر صرف ایصال ثواب کی نیت سے لوگوں کو کھانا کھلانا بھی جائز ہے۔
عن أبي هريرة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " إذا مات الإنسان انقطع عمله إلا من ثلاث: صدقة جارية، وعلم ينتفع به، وولد صالح يدعو له ": هذا حديث حسن صحيح.(سنن الترمذي، باب في الوقف، رقم الحديث:1376، ج:3، ص:652)
الأصل في هذا الباب أن الإنسان له أن يجعل ثواب عمله لغيره عند أهل السنة والجماعة صلاة كان أو صوما أو حجا أو صدقة أو قراءة قرآن أو الأذكار إلى غير ذلك من جميع أنواع البر، ويصل ذلك إلى الميت وينفعه.(تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق، كتاب الحج، باب الحج عن الغير، ج:2، ص:83)
ويكره اتخاذ الضيافة ثلاثة ايام وأكلها، لأنها مشروعة للسرور...ويكره اتخاذ الطعام فى اليوم الأيام والثالث وبعد الاسبوع والأعياد.(الفتاوى البزازية، كتاب الصلاة، نوع آخر:ذهب الى المصلي قبل الجنازة ينتظرها، ج:1، ص:54)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں