بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 23/10/2026

دارالافتاء

 

ڈرائیور کا کمائی کے لیے ملکی قانون کی پاسداری نہ کرنا


سوال

دبئی حکومت کی طرف سے ڈرائیوروں پر سڑک سے سواری اٹھانے کی وجہ سے   5000 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا گیا ہے، اگر کوئی ڈرائیور  قانون کی پاسداری  نہ کرتے ہوئے  سواری اٹھا لے تو کیا اس کی کمائی    اس کے لیے جائز ہے یا نہیں ؟

جواب

اگر کوئی ملک مفاد عامہ کی خاطر ایسا قانون بنائے جو شریعت  كے  خلاف نہ ہو تو اس کی پاسداری کرنا ضروری ہے  ۔

صورت مسئولہ کے مطابق اگر کوئی ڈرائیور قانون کی پاسداری  نہ کرتے ہوئے  سڑک  سے سواری اٹھالے  جو کہ قانونا   ًجائز نہیں ،تو اس قانون شکنی پر عہد شکنی کا گناہ ہو گا،تاہم  اس سے کمائی ہوئی آمدنی کو حرام نہیں کہا جا سکتا ۔

 

قال الله تعالى:وَأَوۡفُواْ بِٱلۡعَهۡدِۖ إِنَّ ٱلۡعَهۡدَ كَانَ مَسۡـُٔولٗا .(الإسراء:٣٤)

وأما طاعةالسلطان، فتجب فيما كان لله فيه طاعة،ولا تجب فيما كان لله فيه معصية.( الجامع لأحكام القرآن للقرطبي،ج:٥،ص:٢٤٩)

 


فتویٰ نمبر : 6052/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں