بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 23/10/2026

دارالافتاء

 

گٹر کے اوپربنائی گئی فرش پر نماز پڑھنا


سوال

ہمارے گھر میں ایک کمرے کے نیچے گٹر ہے لیکن اس کے اوپر فرش ہے، تو کیا ہم اس كے اوپر نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ نماز کے لیے اُس جگہ کا پاک ہونا ضروری ہے جس پر نماز پڑھی جا رہی ہو، باقی اس جگہ فرش کے نیچے اگر گندگی ہو تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

لہذا صورتِ مسئولہ کے مطابق اگر کمرے کے نیچے بنائے گئے گٹر کے فرش کے اوپر کوئی نجاست نہ ہو تو شرعاً اس پر نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔

‌

تطهير النجاسة من بدن المصلي وثوبه والمكان الذي يصلي عليه واجب. (الفتاوى الهندية،كتاب الطهارة،الباب الثالث في شروط الصلاة،الفصل الأول في الطهارة وسترالعورة، ج:1،ص:114)

‌(قوله ‌ومكانه) ‌فلا ‌تمنع ‌النجاسة ‌في ‌طرف البساط ولو صغيرا في الأصح، ولو كان رقيقا وبسطه على موضع نجس، إن صلح ساترا للعورة تجوز الصلاة كما في البحر عن الخلاصة. وفي القنية: لو صلى على زجاج يصف ما تحته قالوا جميعا يجوز. (ردالمحتارعلى الدرالمختار، كتاب الصلاة، باب شروط الصلاة، ج:1، ص:403)

 (قوله مبسوط على نجس إلخ) قال في المنية: ‌وإذا ‌أصابت ‌الأرض ‌نجاسة ‌ففرشها بطين أو جص فصلى عليها جاز وليس هذا كالثوب، ولو فرشها بالتراب ولم يطين، إن كان التراب قليلا بحيث لو استشمه يجد رائحة النجاسة لا تجوز وإلا تجوز. (ردالمحتارعلى الدرالمختار، كتاب الصلاة، باب مايفسد الصلاة وما يكره فيها، ج:1، ص:626)


فتویٰ نمبر : 10220/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں