بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 09/09/2026

دارالافتاء

 

نماز جنازہ میں پانچویں تکبیر کہنا


سوال

نماز جنازہ میں چار تکبیروں کی بجائے پانچ تکبیریں پڑھی جائیں تو کیا نماز جنازہ صحیح ہو جائے گی یا نہیں، نیز پانچویں تکبیر میں مقتدی کے لیے امام کی اقتداکرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

اگرامام نماز جنازہ میں غلطی کرجائے یعنی چوتھی تکبیر کے بعد پانچویں تکبیر بھی کہے تو تب بھی نمازجنازہ صحیح ہوجائے گی۔ تاہم  مقتدی کے لیے پانچویں تکبیر میں امام کی پیروی کرنا جائز نہیں، البتہ امام کے ساتھ سلام پھیرنے کا انتظار کرے اور امام کے ساتھ سلام پھیرے۔

 

(‌ولو ‌كبر ‌إمامه ‌خمسا لم يتبع) لانه منسوخ (فيمكث المؤتم حتى يسلم معه إذا سلم) به يفتى۔ (ردالمحتارعلی الدرالمختار، کتاب الصلاۃ، باب صلاۃالجنازۃ، ج:2، ص:214)

‌(فلو ‌كبر ‌الإمام ‌خمسا ‌لم ‌يتبع) ؛ لأنه منسوخ، ولا متابعة فيه۔۔۔۔وفي رواية يمكث حتى يسلم معه إذا سلم ليكون متابعا فيما تجب فيه المتابعة وبه يفتى۔ (البحرالرائق شرح كنز الدقائق، كتاب الصلاة، شروط صلاة الجنازة، ج:2، ص:198)


فتویٰ نمبر : 10219/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں