بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

حالت مرض میں قبلہ کی بجائے دوسری طرف رخ کرکے نماز پڑھنا


سوال

میرے  والدصاحب بیماری کی حالت میں ہسپتال میں ہیں ،اشارہ سے نماز پڑھتے ہیں، قبلہ رو  ہونے پر قادر نہیں ہیں ، چار پائی پھیرنابھی ممکن نہیں کیا دوسری طرف رخ کر کے نماز پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ  نماز میں قبلہ کی طرف رخ کرنا ضروری ہے،البتہ اگر کوئی شخص ایسا مریض ہو کہ قبلہ کی طرف رخ کرنے پر قادر نہ ہواور نہ ہی کسی کی مدد لے کر قبلہ رو ہو سکے تو دوسری طرف رخ کرکے نماز پڑھنا جائز ہے۔

لہذاصورت مسئولہ میں اگر ہسپتال کے عملہ کے تعاون سے  یا کسی اور طریقے سے مریض کے لیےقبلہ کی طرف رخ کرنا  ممکن ہو تو قبلہ رو ہو کر نماز پڑھا کرےورنہ بصورت دیگر دوسری طرف رخ کرکےنماز ادا کرسکتا ہے۔

 

(و) السادس (استقبال القبلة) حقيقة أو حكما كعاجز، والشرط حصوله لا طلبه، وهو شرط زائد للابتلاء يسقط للعجز... (قوله كعاجز) أي كاستقبال عاجز عنها لمرض أو خوف عدو أو اشتباه، فجهة قدرته أو تحريه قبلة له حكما.(رد المحتار علی الدر المختار، کتاب الصلوة، باب شروط الصلوة ج:1،ص:427)


فتویٰ نمبر : 10225/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں