بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

کورل ڈرا / فوٹوشاپ وغیرہ پر ذی روح یا کارٹون کی تصویر بنانا


سوال

کورل ڈرا/فوٹوشاپ وغیرہ میں ذی روح یا کارٹون کی تصویر بنانا جائز ہے یا نا جائز؟اگر پہلے سے کسی نے اس وقسم کی تصویر بنائی ہو تو کیا ہم اس کو کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ؟

جواب

شریعت مطہرہمیں ذی روح کی تصویربنانے سے ممانعت آئی ہےخواہہاتھ سے کاغذ پر بنائی گئی ہو، یا کسی ڈیجیٹل آلہ کے ذریعے ،نیز ممانعت تصویر بنانے سے آئی ہے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنےکی نہیں۔لہذا صورت مسؤلہ کے مطابقکورل ڈرا/فوٹوشاپ وغیرہ میں ذی روح یا کارٹون کی تصویر بنانا جائز نہیں ،البتہ اگر تصویر پہلے سے نکالی گئی ہو تو اس کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلکرنا جائز ہے۔

 

 وظاهر كلام النووي في شرح مسلم الإجماع على تحريم تصوير صورة الحيوان فإنه قال قال أصحابنا وغيرهم من العلماء تصوير صور الحيوان حرام شديد التحريم وهو من الكبائر لأنه متوعد عليه بهذا الوعيد الشديد المذكور في الأحاديث يعني مثل ما في الصحيحين عنه أشد الناس عذابا يوم القيامة المصورون يقال لهم أحي ما خلقتم  ثم قال وسواء صنعه لما يمتهن أو لغيره فصنعته حرام على كل حال لأن فيه مضاهاة لخلق الله تعالى وسواء كان في ثوب أو بساط أو درهم ودينار وفلس وإناء وحائط وغيرها، فينبغي أن يكون حراما لا مكروها إن ثبت الإجماع أو قطعية الدليل لتواتره ۔(البحر الرائق، باب ما يفسد الصلوة وما يكره فيها ،ج:2، ص:29)


فتویٰ نمبر : 6026/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں