بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
گھر والوں کو بے خبر رکھ کر نکاح کرنا
سوال
میری منگنی ہو چکی ہےاور وہ لڑکی میری ہم جماعت ہے، ہماری ایک دوسرے سے بات چیت ہوتی رہتی ہے،ملنا بھی ہوتا ہے یونیورسٹی میں ۔ہم نکاح کرنا چاہتے تھے مگر گھر والے نہیں مان رہے، اب ہم گھر والوں سے چھپ کر نکاح کرنا چاہتے ہیں ، تاکہ گناہ کا خطرہ نہ ہو اور ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت وغیرہ کرسکیں۔تو کیا ہم اگر شرعی اعتبار سےدو گواہوں کی موجودگی میں کسی سے نکاح پڑھوائیں ، تو ہمارا نکاح ہو جائے گا؟ اور جب دوبارہ گھر والے ہمارا نکاح پڑھائیں، تو اس نکاح کی کیا حیثیت ہوگی؟ اوراگرنکاح ہو جائے تو ہمیں ازدواجی تعلق قائم کرنے پر شریعت کی طرف سے کوئی پابندی تو نہیں ہوگی؟
جواب
اس میں کوئی شک نہیں کہ نکاح کا دارومدار بالغ لڑکےاور لڑکی کی رضامندی پر ہے،نکاح کی صورت میں دونوں پر کسی قسم کا جبر نہیں کیا جاسکتا، تاہم چوری چھپکے نکاح کرنے کی شریعت حوصلہ افزائی نہیں کرتی، والدین اور خاندان کو بے خبر رکھ کر لڑکا لڑکی کاکسی سے نکاح پڑھوانا شرعاً و اخلاقا مذموم سمجھا جاتاہے،کیوں کہ اس سے ایسے مسائل و مشکلات پیدا ہو جاتے ہیں جن کی وجہ سے نکاح کے مقاصد حاصل نہیں ہوسکتے،اس وجہ سے رسول اللہ ﷺ نے علی الاعلان نکا ح کرنے، مسجد میں کرنے ،اور لوگوں کو خبر دینے کا حکم دیا ہے، تاکہ شکوک و شبہات باقی نہ رہیں، اور نکاح میں کسی قسم کا ابہام نہ ہو۔
صورت مسئولہ میں سائل کو یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ گھر والوں کی اجازت کے بغیر نکاح کرنے سے احتراز کرے،اور اگر ہو سکے تو ان کو کسی طریقے سے مطمئن کرکے نکاح پڑھائے، تاکہ بعدمیں مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
عن محمد بن حاطبؓ، قال:قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «فصل بين الحلال والحرام، الدف والصوت في النكاح»(جامع الترمذي، کتاب النکاح، باب ما جاء في إعلان النکاح،ج:1،ص:334)
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «أَعْلِنُوا هَذَا النِّكَاحَ، وَاجْعَلُوهُ فِي المَسَاجِدِ، وَاضْرِبُوا عَلَيْهِ بِالدُّفُوفِ»(جامع الترمذي، باب ما جاء في إعلان النکاح،ج:1،ص:334)
ينعقد بالإيجاب والقبول وضعا للمضي أو وضع أحدهما للمضي والآخرلغيره مستقبلا كان كالأمرأو حالا كالمضارع۔(الفتاوی الھندیة،کتاب النکاح،ج:1،ص:335)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں