بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

صاحب نصاب شخص کی بیوی کو زکوۃ دینا


سوال

ایک شخص صاحب نصاب ہے لیکن اس کی بیوی صاحب نصاب نہیں،تو کیا اس شخص کی بیوی کو زکوۃ دی جاسکتی ہے یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ شوہر کے صاحب نصاب ہونے سے اس کی بیوی صاحب نصاب شمار نہیں ہوتی،لہذا  صورتِ مسئولہ کے مطابق اگر شوہر صاحب نصاب ہولیکن  اس کی بیوی صاحب نصاب نہ ہو ،تو اس کو زکوۃ دی جاسکتی ہے۔

 

(و) لا إلى (طفله) بخلاف ولده الكبير وأبيه وامرأته الفقراء وطفل الغنية فيجوز لانتفاء المانع.(الدر المختار على صدر ردالمحتار،كتاب الزكاة،باب المصرف،ج 2، ص:350)

قوله: (لانتفاء المانع) علة للجميع والمانع أن الطفل يعد غنيا بغنى أبيه بخلاف الكبير فإنه لا يعد غنيا بغنى أبيه ولا الأب بغنى ابنه ولا الزوجة بغنى زوجها.(ردالمحتار مع الدر المختار، كتاب الزكاة ،باب المصارف، ج:2، ص:350)


فتویٰ نمبر : 10211/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں