بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 09/09/2026 |
دارالافتاء
کمپنی کی اشیاء کی تشہیر پر کمیشن لینا
سوال
آج کل آن لائن کاروبار کا سلسلہ چل رہا ہے اس میں سے ایک Infuencer Marketing ہے کہ انفلوئنسر کسی کمپنی کی کسی چیز کی تشہیر کرتا ہے جب وہ چیز سیل(بک) ہو جاتی ہے تو کمپنی انفلوئنسر کو 2 فیصد اس کی قیمت کا ادا کرتی ہے۔ انفلوئنسر اس میں کوئی رقم نہیں لگاتا تاہم اس تشہیر کے عوض کمپنی اسے فروخت شدہ چیز کا دو فیصد ادا کرتی ہے۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ انفلوئنسر کے لیے اس رقم کا لینا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
واضح رہےکہ مصنوعات کی تشہیر کرنے میں جھوٹ ،دھوکہ اور غلط بیانی سے کام لینا یا جاندار کی تصویر کے ذریعے تشہیرکرنا یا تشہیر ٍ کرنے میں میوزک وغیرہ کا استعمال کرنا شرعا جائز نہیں ،تاہم اگر مذکورہ چیزوں سے اجتناب کرتے ہوئے کسی پراڈکٹ کی تشہیر کی جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں، جہاں تک کمیشن لینے کا تعلق ہے تو انفلوئنسر مارکیٹنگ میں انفلوئنسر کی کمیشن لینے کی مختلف صورتیں ہیں:
1۔ اگرانفلوئنسرصرف پراڈکٹ کی تشہیر کرتا ہو اورتشہیر پر معاوضہ لیتا ہو تو ایسی صورت میں انفلوئنسر کی حیثیت اجیرکی ہے لہذاایسی صورت میں معاوضہ کا اس طرح معلوم اور متعین ہونا ضروری ہے کہ بعد میں کوئی نزاع کا اندیشہ نہ ہو،اور طے شدہ طریقے کے مطابق تشہیر کرنے پر وہ اجرت کا مستحق ہوگا چاہے کوئی خریداری کرے یا نہ کرے۔
2۔اگر انفلوئنسر نے کمپنی کے ساتھ یہ معاہدہ کیا ہوكہ وہ تشہیر کرے گا اور اس کے واسطے سےجو کسٹمر خریداری کرےتواسے اس خریداری میں اتنا فیصد بطور کمیشن ملےگا تو اس صورت میں انفلوئنسر کی حیثیت دلال کی ہوگی اور اس کے لیے خریداری پرمقررہ کمیشن لینا جائز ہے۔
عن أبي سعيد الخدري، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم " نهى عن استئجار الأجير، يعني حتى يبين له أجره ".(السنن الكبرى للبيهقي، باب لا تجوز الإجارة حتى تكون معلومة، ج:9،ص:39)
وشرطها كون الأجرة والمنفعة معلومتين لأن جهالتهما تفضي إلى المنازعة.(الدر المختار على صدر رد المحتار،كتاب الإجارة،ج:9،ص:7)
قال في التتارخانية: وفي الدلال والسمسار يجب أجر المثل، وما تواضعوا عليه... وفي الحاوي: سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار، فقال: أرجو أنه لا بأس به وإن كان في الأصل فاسدا لكثرة التعامل وكثير من هذا غير جائز، فجوزوه لحاجة الناس إليه.(رد المحتار على الدرالمختار،باب الجارة الفاسدة،كتاب الإجارة،مطلب في اجرة الدلال، ج:6، ص:63)
الإجارة:عقد يرد على المنافع بعوض.(الهداية، كتاب الإجارات،ج:3،ص:295)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں