بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 28/11/2026 |
دارالافتاء
عورت کا شوہر کی اجازت کے بغیرغیر محرم کے ساتھ عمرے پر جانا
سوال
اگر کوئی عورت جس کی عمر انہتر(69)سال ہو اور وہ اپنے دیور جس کے ساتھ بیوی ہو،اور اپنے جیٹھ جس کے ساتھ دو بیٹیاں ہوں، کے ساتھ شوہر سے پوچھے بغیر عمرہ پر جانے کا ارادہ رکھتی ہو،تو کیا یہ غیر محرم کے ساتھ شوہر کی اجازت کے بغیر عمرہ پر جاسکتی ہے؟
جواب
شریعت مطہرہ کی رو سے عورت کے لیے شوہر کے گھر سے اس کی اجازت کے بغیر نکلنا جائز نہیں ، چاہے وہ عمرےکا سفرہویا کوئی دوسرا سفرہو، اور چاہے عورت جوان ہو یا بوڑھی،اسی طرح کسی بھی عورت کےلیےمحرم یا شوہرکے بغیر حج و عمرےکا سفر کرناجائز نہیں،چنانچہ اگر کوئی عورت بغیر محرم کےشوہر کی اجازت کے بغیرعمرے کے سفر پرنکل جائےتو وہ شوہر کی نافرمانی اور محرم کے بغیرسفر پر جانے کی وجہ سےسخت گناہ گار ہو گی۔ البتہ عمرہ ادا ہوجائے گا۔
صورتِ مسئولہ میں بیوی کا شوہر کی اجازت کے بغیربلامحرم عمرہ کے لیے جانا جائزنہیں، البتہ اگرشوہر کی اجازت کے بغیربلامحرم عمرہ کے لیے چلی گئی تو اس کا عمرہ ادا ہوجائے گالیکن شوہر کی نافرمانی اور بغیر محرم سفرکرنے کی وجہ سے گناہ گار ہوگی۔
"عن ابن عباس رضي الله عنهما: أنه سمع النبي صلى الله عليه وسلم يقول: «لا يخلون رجل بامرأة ولا تسافرن امرأة إلا ومعها محرم فقام رجل فقال: يا رسول الله اكتتبت في غزوة كذا وكذا وخرجت امرأتي حاجة قال: اذهب فحج مع امرأتك.»(صحیح البخاری، باب من اکتتب في جيش فخرجت امرأته حاجة، رقم الحديث:3006)
"وروي عن ابن عباس رضي الله عنهما أن امرأة من خثعم أتت رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقالت: يا رسول الله! أخبرني ما حق الزوج على الزوجة؟؛ فإني امرأة أيم فإن استطعت وإلا جلست أيماً! قال: فإن حق الزوج على زوجته إن سألها نفسها وهي على ظهر قتب أن لا تمنعه نفسها، ومن حق الزوج على الزوجة أن لا تصوم تطوعاً إلا بإذنه فإن فعلت جاعت وعطشت ولا يقبل منها، ولا تخرج من بيتها إلا بإذنه فإن فعلت لعنتها ملائكة السماء وملائكة الرحمة وملائكة العذاب حتى ترجع، قالت: لا جرم ولا أتزوج أبداً". رواه الطبراني".۔(الترغیب والترهیب للمنذری،ج:3،ص:37)
"(قوله فلا تخرج إلخ) جواب شرط مقدر: أي فإن قبضته فلا تخرج إلخ، وأفاد به تقييد كلام المتن فإن مقتضاه أنها إن قبضته ليس لها الخروج للحاجة وزيارة أهلها بلا إذنه مع أن لها الخروج وإن لم يأذن في المسائل التي ذكرها الشارح كما هو صريح عبارته في شرحه على الملتقى عن الأشباه)."( رد المحتار علی الدرالمختار،کتاب النکاح،باب المهر،ج:4،ص:293)
"والنوع الثاني: شروط الأداء وهي التي إن وجدت بتمامها مع شروط الوجوب، وجب أداؤه بنفسه، وإن فقد بعضها مع تحقق شروط الوجوب، فلايجب الأداء بل عليه الإحجاج أو الإيصاء عند الموت، وهي خمسة: سلامة البدن، وأمن الطريق وعدم الحبس، والمحرم أو الزوج للمرأة وعدم العدة لها... (قوله: ولو عجوزاً) أي لإطلاق النصوص.(ردالمحتار، كتاب الحج، ج: 2، ص: 458-464)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 336
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 255
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 916
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 461
- کتاب الصوم | فتاوئ : 92
- کتاب الحج | فتاوئ : 115
- کتاب النکاح | فتاوئ : 587
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 512
- خلع | فتاوئ : 52
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 34
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 61
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 90
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 491
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 107
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 80
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 84
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 23
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 183
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 418
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 33
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 160
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 64
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 20
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 45
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 35
- کتاب الوقف | فتاوئ : 332
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1217
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 398
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 20
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں