بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
کسی غیر مسلم کا مسلمان میت کو غسل دینا
سوال
میں پرتگال میں جاب کرتا ہوں وہاں پر اکثر ایسا ہوتا ہے کہ مسلمانوں کے ہاں جب فوتگی ہوجائے تو وہاں کمیٹی والے حضرات آتے ہیں جو حکومت کی طرف سے بنائی گئی ہے اور میت کو لے جاکر غسل اور کفن دے کر ورثاء کوحوالہ کرتے ہیں اور پھر مسلمان ان کا جناز ہ پڑھاکر دفن کرتے ہیں،اس کمیٹی میں سارے غیر مسلم ہوتے ہیں میرا سوال یہ ہے کہ کیا غیر مسلم کے لیے مسلمان کو غسل دینا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
مسلمان شخص کی میت کو غسل دینا مسلمانوں کی ذمہ داری ہے، لہذا اگر مرد فوت ہوجائےتومسلمان مردوں کے ہوتے ہوئے، کسی کافر شخص کا مسلمان مرد کی میت کو غسل دینا مکروہ ہے ، البتہ اگر مسلمان کو غسل دینے کے لیے مسلمان موجود نہ ہوں، تو اس صورت میں کافر غسل کا طریقہ معلوم کر کے مسلمان میت کو غسل دے تو اس کی گنجائش ہے۔اسی طرح اگر عورت فوت ہوجائے تو مسلمان عورتوں کی ذمہ داری ہے کہ اس کوغسل دیں،ان کی عدم موجودگی میں غیرمسلم عورت غسل کا طریقہ سیکھ کر میت کو غسل دے سکتی ہے ۔
صورت مسئولہ کے مطابق پہلے تو مسلمانوں کو چاہیئے کہ خودمیت کو غسل وکفن دیا کریں تاہم اگر کمیٹی کوحوالہ کرنےکے علاوہ کوئی چارہ نہ ہو تو کمیٹی میں اگر مسلمان موجود ہوں تو ان کو چاہیئے کہ مسلمان میت کو غسل دیں کیونکہ مسلمانوں کی موجودگی میں غیر مسلم کا مسلمان میت کوغسل دینا مکروہ ہے،البتہ مسلمانوں کی عدم موجودگی میں کمیٹی میں موجود غیر مسلم اگرغسل دیں تو اس کی گنجائش ہے البتہ اگرمسلمان عورت فوت ہوجائے تواگر یہ یقین ہوکمیٹی میں عورتیں اس کوغسل دیں گی تو پھر کمیٹی کے سپرد کرسکتے ہیں لیکن اگر کمیٹی میں مردغسل دیتے ہوں تو پھر مسلمان عورت کی میت کو ان کے حوالہ نہ کیا جائے ۔
أما الرجل فنقول: إذا مات رجل في سفر فإن كان معه رجال يغسله الرجل، وإن كان معه نساء لا رجل فيهن، فإن كان فيهن امرأته غسلته...ولو لم يكن فيهن امرأته ولكن معهن رجل كافر علمنه غسل الميت ويخلين بينهما حتى يغسله...وأما المرأة فنقول: إذا ماتت امرأة في سفر فإن كان معها نساء غسلنها وليس لزوجها أن يغسلها... وإن لم يكن هناك نساء مسلمات ومعهم امرأة كافرة علموها الغسل ويخلون بينهما حتى تغسلها وتكفنها، ثم يصلي عليها الرجال ويدفنوها لما ذكرنا وإن لم يكن معهم نساء لا مسلمة ولا كافرة، فإن كان معهم صبي لم يبلغ حد الشهوة وأطاق الغسل علموه الغسل فيغسلها ويكفنها لما بينا،وإن لم يكن معهم ذلك فإنها لا تغسل، ولكنها تيمم لما ذكرنا غير أن الميمم لها إن كان محرما لها ييممها بغير خرقة، وإن لم يكن محرما لها فمع الخرقة يلفها على كفه.(بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع،فصل بيان الكلام فيمن يغسل،ج:1،ص:304)
ولو مات الرجل فی السفر و معه نساء و رجل کافر فأنھن یعلمنه الغسل و یخلین بینھما حتی یغسله ۔ ۔ ۔ وان ماتت المرأة فی السفر ومعھا أمراة كافرة أو صبي لم یبلغ حد الشھوة، فأنه یفعل بھا کما ذکرنا فی حق الرجال، ھکذا فی المضمرات... وینبغی ان لا یمکن الأب الکافر من القیام بغسل ابنه المسلم أذا مات بل یفعله المسلمون(الفتاوی الہندیة، الفصل الثانی في الغسل،ج:1،ص:176)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں