بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

ایک حدیث کی تحقیق


سوال

شَعْبَانُ شَہْرِیْ وَرَمَضَانُ شَہْرُ اللّٰہِ،یعنی شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان اللہ تبارک وتعالیٰ کا مہینہ ہے۔(جامع صغیر،حرف الشین، ص: ٣٠١،حدیث: ٤٨٨٩) اس حدیث کی سندی حیثیت کیا ہے کیا یہ حدیث جامع الصغیر للسیوطی میں موجود ہے؟

جواب

روایت کے یہ الفاظ "شعبان شهری ورمضان شہر اللہ" حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، دیلمی  نےاپنی کتاب "الفردوس بماثور الخطاب"  میں  سند کے ساتھ  حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے  یہ روایت  نقل کی ہے۔ تاہم محدثین کے ہاں اس روایت کی سند ضعیف ہے ۔نیز یہ روایت جامع الصغیرللسیوطیؒ میں بلا سند منقول ہے۔

" الفردوس بماثور الخطاب" میں اس حدیث کی سند ومتن اس طرح ہے:

عن هشام بن خالد ، حدثنا الحسن بن يحيى الخشني ، عن الأوزاعي ، عن يحيى بن أبي كثير ، عن أبي سلمة ، عن عائشة رضي الله عنها- مرفوعاً : {شعبان شهري ، ورمضان شهر الله ، وشعبان المطهر ، ورمضان المكفر}.(الفردوس بمأثور الخطاب، ج:2،  ص:233-234)

1551 - ‌شعبان ‌شهري، ورمضان شهر الله، وشعبان المطهر، ورمضان المكفر.رواه الديلمي عن عائشة مرفوعا، قال ابن الغرس قال شيخنا حجازي: ضعيف.(كشف الخفاء ومزيل الإلباس عما اشتهر من الأحاديث على ألسنة الناس، حرف الشين، ج:٢، ص:٩)


فتویٰ نمبر : 6034/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں