بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 09/09/2026

دارالافتاء

 

ہوٹل والوں کا مزدور سے پیسے روکنے کی شرط لگانا


سوال

ہوٹل میں مزدور سے دو یاتین ہزارروپے  روکے جاتے ہیں تاکہ اگر وہ جانا چاہتا ہے تو  بروقت اگاہ کرے اور ہوٹل والے دوسرے مزدور کا انتظام کرے یہ شرط لگانا کیساہے اور اگر یہ مزدور چلا جائے اور پیسے چھوڑے تو کیا ہوگا اور پھر مزدور ملے بھی نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ اگر کوئی شخص کسی کےلیے اجرت پر کام کرے تو کام پورا کرنے پر پوری اجرت کا مستحق بن جاتا ہے، البتہ اگر پہلے سے مزدور کے ساتھ ایک خصوص مست تک کام کرنے کا معاہدہ  ہوا ہو اور معاہدہ سے سے پہلے بلا اطلاع نہ جانے کی شرط لگائی گئی ہو اور اس معاہدہ کی پاسداری کے خاطر یہ طے کیا گیا ہو کہ مزدور سے تنخواہ میں کچھ رقم روکی جائے گےتو شرعاً اس کی گنجائش ہے، تاہم یہ رقم  آکر میں اس کو واپس کی جائے گی۔

لہذا صورت مسئولہ کے مطابق ہوٹل میں مزدور کے ساتھ اگر باہم رضامندی سے معاہدہ ہوا ہو کہ اس سے تنخواہ میں دو، تین ہزار روپے روکے جائیں گے تاکہ  بلا اطلاع نہ جائے تو اس طرح سیکورٹی کے طور پر کچھ رقم روکنا جائز ہے، لیکن اگر کسی وجہ سے طے شرط یعنی ہوٹل والوں کو بروقت اگاہ کرنے پر عمل نہ ہوجائے اورمزدور پیسے چھوڑ کر چلا جائے توتنخواہ میں جتنی کٹوتی اس سے کی گئی ہو یہ اس کا حق  ہے، لہذا اس کو لوٹانا ضروری ہوگا، نیز اگر  مزدور تلاش کرنے کے باوجود نہ ملے تو اس رقم کو مزدور کی طرف سے فقرا پر صدقہ کیا جائے۔

 

قال الله تعالیٰ:﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَوْفُوا بِالْعُقُودِ﴾(المائدۃ:1)

 (والثاني) وهو الأجير (الخاص) ويسمى أجير وحد (وهو من يعمل لواحد عملا مؤقتا بالتخصيص ويستحق الأجر بتسليم نفسه في المدة.( الدرالمختار، كتاب الاجارة، باب ضمان الأجير، ج: 6، ص: 69)

وإن لم يجد المديون ولا وارثه صاحب الدين ولا وارثه فتصدق المديون أو وارثه عن صاحب الدين برئ في الآخرة.( رد المحتار،كتاب اللقطة، ج: 4، ص: 283)

لا يجوز لأحد من المسلمين أخذمال أحد بغير سبب شرعي. (البحرالرائق، فصل في التعزير، ج: 5، ص: 44)


فتویٰ نمبر : 3642/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں