بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 20/10/2026

دارالافتاء

 

کھال سمیت پائے کھانا


سوال

اکثر جانوروں کے پائے جو پکائے جاتے ہیں تو ان کو کھال سمیت پکایا جاتا ہے تو پوچھنا یہ ہےکہ  کیا پائےکو کھال سمیت کھانا حلال ہےیا نہیں؟

جواب

شریعت میں حلال جانور کے گوشت اور کھال کا ایک ہی حکم ہے، یعنی جس طرح حلال جانور کا گوشت کھانا جائز ہے اسی طرح اس کی کھال کھانا بھی جائز ہے ، لہذا حلال جانورکی پائے سے بالوں کو صاف کرکے کھال سمیت پکاکر کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

 

وذکر بکر رحمه الله: أن الجلد کاللحم. (الفتاوى البزازية، كتاب الأضحية، الفصل السادس في الإنتفاع، ج:3، ص:158)

 


فتویٰ نمبر : 5997/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں