بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 09/09/2026 |
دارالافتاء
دوسرے کے مال سے بلا اجازت اپنا منافع لینا
سوال
زید نے عامر سے کہا مجھے گھر میں شیشے لگانے کے لیے ایک کاریگر کی ضرورت ہے،عامر نے ایک کاریگر سے 50 ہزار روپے پر بات طے کی ،بعد میں عامر کاریگر کو زید کے پاس لے جا کر کہتا ہے 55ہزار روپے کا بل بنانا ،پانچ ہزار روپے میں اپنے لیے منافع رکھنا چاہتا ہوں ،تو کیا پانچ ہزار روپے عامر کے لیے حلال ہیں یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ اگر کوئی شخص کسی کو مزدور یا کاریگر کام کروانے کے لیے مہیا کرے تو ایسا شخص مزدور مہیا کرنے کے بدلے کام کروانے والے شخص سے طے شدہ اجرت لے سکتا ہے،لیکن اگر شروع میں اجرت طے نہ ہوئی ہو تو اگر یہ شخص لوگوں کو مزدور مہیا کرنے کے بدلے اجرت لینے میں مشہور ہو تو اجرت مثل کا حقدار بنے گا البتہ اگر یہ شخص مزدور مہیا کرنے کے بدلے اجرت لینے پر مشہور نہ ہو تو یہ کام اس کی طرف سے تبرع و احسان شمار کیا جائے گا اور کسی اجرت کا حقدار نہیں ہو گا۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر عامر نے کاریگر سے 50 ہزار روپے میں بات کی تو زید کاریگر کو 50 ہزار روپے ہی ادا کرے گا،البتہ عامر کو کاریگر تلاش کرنے کے بدلے اگر شروع میں اُجرت متعین کی ہو تو وہ اس کا مطالبہ کر سکتا ہے، اور اگر شروع میں اُجرت متعین نہ ہواور عامر اُجرت کے بدلے کام کرنے میں مشہور ہو تو اجرت مثل کا حقدار ہو گا،اور اگر عامر اس کام کے بدلے اُجرت لینے میں مشہور بھی نہ ہو تو اس کو کوئی اجرت نہیں ملے گی، اور عامر کا کاریگر کو 50 ہزار روپے کی جگہ 55 ہزار کا بل بنانے کا کہنا اور 5 ہزار روپے اپنے پاس رکھنا شرعا جائز نہیں۔
لا يجوز لأحد من المسلمين أخذمال أحد بغير سبب شرعي۔(البحرالرائق، فصل في التعزير ج:5، ص:44)
إذا اشترطت الأجرة في الوكالة،وأوفاها الوكيل استحق الأجرة۔۔۔۔۔۔وإن لم تشترط،ولم الوكيل ممن يخدم بالأجرة كان متبرعا،فليس له أن يطالب الأجر،وأما إذا كان ممن يخدم بالأجرة،فله مثله۔۔۔۔(شرح المجلة لسليم رستم باز،الكتاب الحادى العشر في الوكالة،الباب الثالث في احكام الوكالة:1467،ص:789)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں