بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 15/08/2026

دارالافتاء

 

حدیث عَن ابْنِ عُمَرَ قَالَ انما تغيب عثمان عن بدر... کی تخریج


سوال

عَن ابْنِ عُمَرَ قَالَ انما تغيب عثمان عن بدر فَإِنَّهُ كَانَتْ [كَانَ] تَحْتَهُ بِنْتُ [ابْنَةُ] رَسُولِ اللهِ ﷺ وَكَانَتْ مَرِيضَةً کی تخریج کریں۔

جواب

          یہ حدیث  بخاری شریف میں عبد اللہ ابن عمر ﷟ سے مروی ہے ،فرماتے ہیں کہ :عثمان  ﷛(جنگ) بدر میں شریک نہیں ہوئے کیونکہ ان کےنکاح میں رسول اللہ  ﷐کی بیٹی تھی اور و ہ (اس وقت )بیمار تھی،تو آپ ﷐نے اس (عثمان ﷛)سے فرمایا کہ تم  کو اس شخص کی طرح اجر بھی ملے گا جو بدر میں شریک ہوا ،اور  مال غنیمت میں حصہ بھی ملے گا ۔

 

عَن ابْنِ عُمَرَ قَالَ انما تغيب عثمان عن بدر فَإِنَّهُ كَانَتْ [كَانَ] تَحْتَهُ بِنْتُ [ابْنَةُ] رَسُولِ اللهِ ﷺ وَكَانَتْ مَرِيضَةً . فَقَالَ لَهُ النبي إنَّ لكَ أَجْرَ رجل مِمَّنْ شَهِدَ بَدْرًا وَسَهْمَه۔(صحيح البخاري،كتاب فرض الخمس، بَابٌ : إِذَا بَعَثَ الْإِمَامُ رَسُولاً فِي حَاجَةٍ أَوْ أَمَرَهُ بِالْمُقَامِ هَلْ يُسْهَمُ لَهُ ،حديث نمبر 3130،ج:2،ص:848)


فتویٰ نمبر : 5989/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں