بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
دو طلاقِ رجعی کے ساتھ طلاق دینا
سوال
میں نے اپنی بیوی کو جھگڑے کی وجہ اپنے گھر والوں کے سامنے طلاق دی ،جو الفاظ میں نے استعمال کیے وہ یہ ہیں کہ"میں نےآپ کو طلاق دے دی،میں نے آپ کو طلاق دے دی"لیکن جب میں تیسری مرتبہ یہ الفاظ کہنے والا تھا تو میری ماں نے ہاتھ میرے منہ پر رکھ دیا جس کی وجہ میں یہ الفاظ نہ کہہ سکا ،اس کے بعد میں نے بیوی سے کہا کہ "اپنے والد کے گھر چلی جاؤ"۔اب پوچھنا یہ ہے کہ کتنی طلاقیں واقع ہوئی ہیں؟
جواب
اگر خاوند بیوی کو طلاق دینے کے لیے صریح الفاظ استعمال کرے تو اس سے طلاق واقع ہوجاتی ہے ۔لہذا کسی کا اپنی بیوی سے دو مرتبہ"میں نے آپ کو طلاق دے دی"کہنے سے دو طلاق رجعی واقع ہوتی ہیں،اس کے بعد شوہر کورجوع کا حق حاصل ہوگا اور آئندہ کے لیے شوہر کو ایک طلاق کا اختیار ہوگا ۔اس کے بعد یہ کہنا کہ "اپنے والد کے گھر چلی جاؤ"اگر ان الفاظ سے طلاق کی نیت ہو تو اس سے بھی ایک طلاق واقع ہوگی ورنہ نہیں۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر سا ئل نے دو مرتبہ طلاق کے صریح الفاظ استعمال کیے ہوں تو اس سے دو طلاقِ رجعی واقع ہوچکی ہیں اس کے بعد "اپنے والد کے گھر چلی جاؤ"کہنےمیں اگر تیسری طلاق کی نیت تھی تو اس سے تیسری طلاق واقع ہو کر عورت مغلظہ ہو چکی ہے،لہذا شوہر کو رجوع کا حق حاصل نہیں ہوگا ۔لیکن اگر یہ الفاظ کہتے ہوئے تیسری طلاق دینے کی نیت نہیں تھی تو تیسری طلاق واقع نہیں ہوئی ہے لہذا سائل کو رجوع کا حق حاصل ہوگا،البتہ آئندہ کے لیے اس کے پاس صرف ایک طلاق کا حق باقی رہے گا۔
" وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض " لقوله تعالى: {فأمسكوهن بمعروف} [البقرة: 231] من غير فصل ولا بد من قيام العدة لأن الرجعة استدامة الملك ألا ترى أنه سمى إمساكا وهو الإبقاء وإنما يتحقق الاستدامة في العدة لأنه لا ملك بعد انقضائها " والرجعة أن يقول راجعتك أو راجعت امرأتي " وهذا صريح في الرجعة ولا خلاف فيه بين الأئمة."(الهداية، كتاب الطلاق، باب الرجعة، ج:2، ص:254)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں