بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

حالت جنابت میں طلاق دینا


سوال

اگر کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ ہمبستری کرےاور پھر جنابت کی حالت میں بیوی کو طلاق دےدےتو کیا جنابت کی حالت میں  دی ہوئی طلاق واقع ہوجاتی ہےیا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ طلاق واقع ہونے  کے لئے شوہر کا پاک ہونا ضروری نہیں، چنانچہ  ناپاکی کی حالت میں دی ہوئی طلاق بھی واقع ہو جاتی ہے۔ لہذاصورت مسئولہ کے مطابق جنابت کی حالت میں دی ہوئی طلاق بھی واقع ہوجاتی  ہے۔

 

يقع ‌طلاق ‌كل زوج إذا كان بالغا عاقلا سواء كان حرا أو عبدا طائعا أو مكرها كذا في الجوهرة النيرة وطلاق اللاعب والهازل به واقع۔ (الفتاوى الهندية، كتاب الطلاق، فصل فمن يقع طلاقه وفيمن لا يقع طلاقه، ج:1، ص:353)


فتویٰ نمبر : 7019/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں