بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 26/10/2026 |
دارالافتاء
مسلمان لڑکی کا شیعہ لڑکے سے نکاح کرنا
سوال
ہم 2008 میں اپنے گھر و جائیداد بیچ کر پشاور منتقل ہوگئے تھے ادھر میری بہن کا رشتہ ہوگیا ،نکاح و رخصتی کے بعد پتہ چلا کہ اس لڑکے کے گھر والے شیعہ ہیں ،پوچھنے پر اس لڑکے نے کہا کہ میں شیعہ نہیں ہوں وہ شادی کے بعد کبھی ماتم پر نہیں گیا ،پانچ وقت کی نماز پڑھتا ہے اور قسمیں بھی کھاتا ہے کہ میں شیعہ نہیں ہوں اور لڑکی کے گھر والوں کے اصرار پر اس نے لڑکی کے لیے الگ گھر لے کر اس کو وہاں پر رکھا ہوا ہے اس کے دو بچے بھی ہیں، اب لڑکی کا بڑا بھائی اس سے کہتا ہے کہ میری بہن کے ساتھ تمہارا نکاح صحیح نہیں ہے ،آیا اس لڑکے کا اس مسلمان لڑکی سے نکاح صحیح ہے یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ نکاح کے صحیح ہونے کے لیے ضروری ہے کہ لڑکا اور لڑکی دونوں مسلمان ہوں،تاہم اگر ان دونوں میں سے کوئی ایک شیعہ ہو اور اس کے عقائد ایسے ہوں کہ جن سے ضروریات دین کا انکار لازم آتا ہو جیسے : حضرت علی کی الوہیت کا عقیدہ رکھنا یا اس بات کا عقیدہ رکھنا کہ حضرت جبرئیل علیہ السلام سے وحی لانے میں غلطی ہوئی اور وہ حضرت علی کی جگہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وحی لائے یا قرآن مجید کے محرف ہونے کا عقیدہ یا حضرت ابوبکر کے صحابی ہونے سے انکار کرنا یا حضرت عائشہ پر تہمت لگانا وغیرہ، تو ایسے شیعہ کے کفر پر امت مسلمہ کا اتفاق ہے اور اس سے کسی مسلماں کا نکاح صحیح نہیں ہوتا۔لیکن اگر کسی شیعہ کےعقائد مذکورہ بالا عقائدمیں سے نہ ہوں یا پہلے اس کے عقائد ایسے تھے لیکن بعد میں اس نے ان عقائد کو چھوڑ کر ایمان قبول کیا ہو تو ایسے شیعہ کے ساتھ کسی مسلما ن لڑكی کا نکاح جائز ہے ۔
صورت مسؤلہ کے مطابق اگرمذکورہ لڑکے کے عقائد ایسے ہوں جن سے ضروریات دین کا انکار لازم آتا ہو تو ایسا لڑکا دائرہ اسلام سے خارج ہونے کی وجہ سے مسلمان لڑکی کا اس سے نکاح صحیح نہیں ،لیکن اگر اس کے عقائد ایسے نہ ہوں یا پہلے اس کے عقائد غلط تھے لیکن بعد میں اس نے اپنے عقائد سے صدق دل سے توبہ و برائت کی ہو تو اس سے کیا ہوا نکاح صحیح ہوگا۔
قال اللہ تعالی: ﴿لَا هُنَّ حِلٌّ لَّهُمْ وَلَا هُمْ يَحِلُّونَ لَهُنَّ﴾ (الممتحنة: ١٠)
وبهذا ظهر أن الرافضي إن كان ممن يعتقد الألوهية في علي، أو أن جبريل غلط في الوحي، أو كان ينكر صحبة الصديق، أو يقذف السيدة الصديقة فهو كافر لمخالفته القواطع المعلومة من الدين بالضرورة، بخلاف ما إذا كان يفضل عليا أو يسب الصحابة فإنه مبتدع لا كافر.(رد المحتار على الدر المختار، كتاب النكاح، فصل في المحرمات، مطلب في وطي السراري، ج:4، ص:135)
الرافضي إذا كان يسب الشيخين ويلعنهما والعياذ بالله، فهو كافر، وإن كان يفضل عليا كرم الله تعالى وجهه على أبي بكررضي الله تعالى عنه لا يكون كافرا إلا أنه مبتدع والمعتزلي مبتدع إلا إذا قال باستحالة الرؤية، فحينئذ هو كافر كذا في الخلاصة.ولو قذف عائشة رضي الله تعالى عنها بالزنا كفر بالله... من أنكر إمامة أبي بكر الصديق رضي الله عنه، فهو كافر، وعلى قول بعضهم هو مبتدع وليس بكافر والصحيح أنه كافر، وكذلك من أنكر خلافة عمر رضي الله عنه في أصح الأقوال كذا في الظهيرية.(الفتاوى الهندية، كتاب السير، مطلب في موجبات الكفر، ج:2، ص:264)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں