بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 26/10/2026 |
دارالافتاء
غیر مدخول بہا عورت کو ایک طلاق دینے کے بعد تین طلاقیں دینا
سوال
میں نے یونیورسٹی میں اپنی کلاس کی لڑکی سے چھپ کر نکاح کیا۔ نکاح 23 مئی کو کیا۔ جب گھر والوں نے نکاح نامہ دیکھا تو انھیں غصہ آیا۔ انھوں نے آخر کار 8 اگست کو طلاق کروانے کا فیصلہ کیا۔ 10 اگست کو میں نے سادہ کاغذ پر ایک باری طلاق لکھ کر بھیج دی۔ اس بیچ میں ہم کبھی بھی نہ تنہائی میں ملے نہ رخصتی ہوئی۔ اس کے بعد قانونی تقاضہ پورا کرنے کے لئے میں 5 ستمبر یعنی کہ طلاق اول لکھنے کے 25دن بعد تین طلاق لکھ کر یونین کونسل میں یہ کاغذ بھی جمع کروادیا۔ کیونکہ 10 اگست والی طلاق پر ہی نکاح ختم ہوگیا تھا تو یہ بعد والی طلاق کاکیا مجھے حق تھا؟ اب یہ بتائیں کہ کیا لڑکی پر عدت ہے؟ کیا یہ طلاق اول بائن ہے یا پوری طلاق ہوگئی ہے؟ کیا میں اور وہ لڑکی دوبارہ نکاح کر سکتے ہیں بغیر حلالہ کے؟
جواب
واضح رہے کہ طلاق جس طرح زبانی واقع ہو جاتی ہے اسی طرح اگر ایک شخص طلاق کی نیت سےبیوی کو طلاق کے الفاظ لکھ کربھیج دے تو اس سے بھی طلاق واقع ہو جاتی ہے ۔
صورت مسؤلہ میں اگر واقعی سائل نے بیوی کو ایک طلاق لکھ کر بھیجی تھی اور بیوی غیر مدخول بہا تھی(یعنی ابھی تک اس کے ساتھ خلوت صحیحہ کی نوبت نہ آئی تھی)تو ایک طلاق بائن واقع ہو کر بعد کی تین طلاقیں لغو شمار ہوں گی اس لئے کہ ان کے لئے محل با قی نہیں تھا اب اگر وہ دوبارہ اپنے اسی شوہر کے ساتھ نکاح کر نے کی خواہش رکھتی ہو تو نئے مہر کے ساتھ بغیر حلالہ کےنکاح کر سکتے ہیں تاہم آئندہ شو ہر کو دوطلاقیں دینے کا اختیار ہوگا۔
قال الله تعالى:﴿:يا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نَكَحْتُمُ الْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ طَلَّقْتُمُوهُنَّ مِن قَبْلِ أَن تَمَسُّوهُنَّ فَمَا لَكُمْ عَلَيْهِنَّ مِنْ عِدَّةٍ تَعْتَدُّونَهَا ۖ فَمَتِّعُوهُنَّ وَسَرِّحُوهُنَّ سَرَاحًا جَمِيلًا.﴾ (سورة الأحزاب:49)
عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: "إِذَا طَلَّقَ الْبِكْرَ وَاحِدَةً فَقَدْ بَتَّهَا، وَإِذَا طَلَّقَهَا ثَلَاثًا لَمْ تَحِلَّ لَهُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ."(مصنف ابن أبي شیبة کتاب الطلاق، في الرجل یتزوج المرأة ثم یطلقھا،ج:4 ص:18)
إذا طلق الرجل امرأته ثلاثا قبل الدخول بها وقعن عليها؛لأن الوقاع مصدر محذوف لأن معناه طلاقا بائنا على ما بيناه فلم يكن قوله أنت طالق إيقاعا على حدة فيقعن جملة " فإن فرق الطلاق بانت بالأولى ولم تقع الثانية والثالثة. " )الھدایة،کتاب الطلاق،فصل فی الطلاق قبل الدخول،ج:3،ص:167(
الكتاب كالخطاب. (شرح المجلة لسليم رستم باز ،المادة : 69،ص:49)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں