بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
روغن بلسان کے متعلق روایت کی تحقیق
سوال
کیا ایسی کوئی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کو جنگ بدر کے بعد درخت بلسان دوا کے طور پر کھلایا ہو جو آج کل بازاروں میں فروخت ہوتا ہے اور یہ روایت پیش کرتے ہیں؟
جواب
بلسان ایک درخت ہے جس کے چھوٹے چھوٹے پھول ہوتے ہیں،اس سے گوند نکلتا ہے جو طبعاً گرم ہوتا ہے ،جس کو دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، مشہور اطبا جیسے :ابن سینا وغیرہ کے مطابق یہ جلد اور سانس کی بیماریوں میں فائدہ مند ہے ،اس کے علاوہ درد سے آرام،زخموں کو بھرنے ، ذہنی سکون ،عرق النسااور بالوں کی صحت وغیرہ کے لیے اس کا استعمال ہوتا ہے۔
جہاں تک اس کے متعلق سوال میں مذکور واقعہ کا تعلق ہے کہ" رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کو جنگ بدر کے بعد درخت بلسان دوا کے طور پر کھلایا" تو تلاش کے باوجود مستند کتب حدیث و سیرت میں یہ روایت نہیں ملی ، اگرچہ آپﷺ سے مختلف بیماریوں کے علاج کے سلسلے میں متعدد جڑی بوٹیوں وغیرہ کو بطور دوا استعمال کرنا منقول ہے ،جن کو محدثین نے " طب نبوی" کے عنوان سے کتابوں میں جمع فرمایا ہے، لیکن تلاش کے باوجود ان کتابوں میں بھی اس کا تذکرہ نہیں ملا، پس جب تک کسی معتبر کتاب میں یہ حدیث نہ ملے تو محض اپنے کاروبار کو چمکانے یا دنیاوی فوائد کے حصول کے لیے اس کا بطور حدیث ذکر کرنا اپنی عاقبت کو خطرے میں ڈالناہے،لہذا اس کے بیان کرنے سےاحتراز کرناضروری ہے۔
أخبرني منصور، قال: سمعت ربعي بن حراش، يقول: سمعت عليا، يقول: قال النبي صلى الله عليه وسلم: «لا تكذبوا علي، فإنه من كذب علي فليلج النار»
(أخرجه البخاري، کتاب العلم، باب إثم من كذب على النبيﷺ،رقم الحديث:106، ج:1، ص:41، الطاف،اینڈسنزكراتشي.)
عن أبي هريرة رضي الله عنه ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:« من كذب علي متعمدا، فليتبوأ مقعده من النار» (مقدمة مسلم،باب تغليظ الكذب على رسول اللهﷺ،رقم الحديث:4،ج:1،ص:67)
بِلِسَان: الْمَاهِيّة: شَجَرَة مصرية تنْبت فِي مَوضِع يُقَال لَهُ عين الشَّمْس فَقَط شَبيهَة الْوَرق والرائحة بالسذاب لَكِنَّهَا أضْرب إِلَى الْبيَاض وقامتها قامة شجر الحضَض ودهنه أفضل من حبه وحبه أقوى من عوده فِي الْوُجُوه كلهَا ودهنه يُؤْخَذ بِأَن يشرط بحديدة بعد طُلُوع الشعرى وَيجمعٓ مَا يرشح بقطنة وَلَا يُجَاوز فِي السّنة أرطالاً۔۔۔الطَّبْع: عوده حَار يَابِس ۔۔۔ودهنه أسخن مِنْهُمَا۔۔۔الْخَواص وَالْأَفْعَال: يفتح السدد وينفع الأحشاء الغليلة. الْجراح والقروح:وینقی القروح ۔۔۔آلَات المفاصل: ينفع من عرق النسا۔۔۔ أَعْضَاء الرَّأْس: ينقي قُرُوح الرَّأْس ۔۔۔أَعْضَاء النَّفس والصدر: عوده وحته ينفعان وجع الجنبين وينفع من الربو الغليظ وضيق النَّفس ووجع الرئة الْبَارِدَة وينفع حبه من ذَات الرئة الْبَارِدَة والسعال وَكَذَلِكَ دهنه وَبِالْجُمْلَةِ هُوَ نَافِع للأحشاء الَّتِي فَوق المراق۔(القانون فی الطب لابی علی سینا، الکتاب الثانی،الجملۃ الثانیۃ فی بیان الادویۃ المفردۃ ،حرف الباء ج:1 ص:384 ، دارالکتب العلمیۃ)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں