بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 09/09/2026 |
دارالافتاء
انبیاےکرام علیہم السلام کے متعلق فلمیں دیکھنا
سوال
انبیاے کرام علیہم السلام کے متعلق فلمیں حرام جاننے کے باوجود دیکھنےسے بندہ دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ تصویر یا فلم کے ذریعہ انبیاےکرام علیہم السلام کی شکل وشباہت اور ان کی سیرت وکردار کو فرضی شکلوں میں پیش کرنا متعدد مفاسد پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائز اور گناہ کبیرہ ہے، لہذا اس قسم کی تصویر سازی کرنا، فلم بنانا، اس کو دیکھنا یا دوسروں کو دکھانا ناجائز اور سخت گناہ ہے، اس طرح کی فلموں کو "اسلامی فلمیں" کہنا بھی ناجائز اور گناہ ہے،اس کے علاوہ بہت سی ممنوع چیزیں ان فلموں میں پائی جاتی ہیں، جیسے نا محرم عورتوں کے ساتھ اختلاط رکھنا، قصوں کی غلط بیانی اور قرآن وسنت کے آداب کی مخالفت وغیرہ ،لہذا ان ویڈیوز کا دیکھنا جائز نہیں۔ایک نقصان اس میں یہ بھی ہے کہ ان فلموں کے دیکھنے کے بعد ذہن میں انبیاےکرام علیہم السلام کی ایک تصویر ذہن نشین ہو جاتی ہے، اور آئندہ زندگی میں جب بھی اس مبارک نبی کا ذکر آتاہے ، خواہ وہ قرآن مجید پڑھتے ہوئے ہی کیوں نہ ہو، تو ذہن میں وہی تصویر سامنے آجاتی ہے جو ان فلموں میں نبی کی شکل میں پیش کی گئی تھی،حالانکہ وہ فاسق اور فاجر لوگ ہوا کرتے ہیں۔ دوسرا نقصان یہ بھی ہے کہ فلم میں بیان کردہ معلومات ذہن میں راسخ ہونے کے بعد اس کےصحیح اور مستند کتابوں میں مذکورہ باتوں کو بھی انسان کے لیے قبول کرنا مشکل ہو تا ہے، کیونکہ انسان نفسیاتی طور پر تصویر کا اثر زیادہ لیتا ہے،اگرچہ یہ فلمیں تاریخ یا معلومات کی غرض سے دیکھی جائیں بہر حال ناجائزاورحرام ہے،اس لیے ان فلموں سے اجتناب اشد ضروری ہے ۔
لہذاصورتِ مسئولہ میں انبیاے کرام علیہم السلام کے متعلق فلمیں دیکھناگناہ ہونے کی وجہ سے حرام اور ناجائز ہے،البتہ حرام جاننے کے باوجود دیکھنے سے دیکھنے والا دائرہ اسلام سے خارج نہیں ہوتا،تاہم توبہ کر کے آئندہ اس سے احتراز کرنا چاہیے۔
ولا نكفّر من اهل القبلةبذنبٍ،ما لم يستحله.(متن العقيدةالطحاويةللإمام ابي جعفر الطحاوي،ص: (15
ولكبيرةغير الكفر لاتخرج العبد المؤمن من الايمان''لبقاءالتصديق الذى هو الإيمان......... ''ولا تدخله''اى العبد المؤمن''فى الكفر''.
(شرح العقائدالنسفيه،ص:276،المكتبةالبشرىٰ)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں