بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
شوہر کا بیوی کورخصتی سے پہلےمہر کے علاوہ سونا دینا
سوال
ایک عورت دوسرے شخص کے نکاح میں تھی، رخصتی کے بعداس نے اس پر ظلم و تشدد شروع کیا،حتیٰ کہ رخصتی کے چار ماہ بعد اس کو قتل کرنے کی کوشش بھی کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی اورپھر شوہر اور اس کے خاندان والوں نے اس کے علاج سے انکار کر دیا، تو عورت کے خاندان والوں نے شوہر سے علاج کی اجازت لے کر ہسپتال میں داخل کرا دیا، صحت یابی کے بعدشوہر نے اپنے گھر لے جانے سے انکار کر دیا، عورت کے خاندان والوں نے مصالحت کے لیے ان پربہت دفعہ جرگے وغیرہ بھی کئے لیکن انہوں نے انکار کر دیا ،ساڑھے چار سال گزرنے کے بعداسےطلاق دےدی۔ اب سوال یہ ہے کہ اگرشوہر مہر کے علاوہ سونے کو جو عورت کے لیے بنایاگیا تھا، اور رخصتی سےتین دن پہلےعورت کو حوالہ کیا تھا، کیا یہ سونا عورت کا حق بنتا ہے یا نہیں؟ ہمارے علاقے اور عرف میں یہ ترتیب ہے کہ بیوی کے لیے اگر شوہر مہر کے سونے کے علاوہ سونا بنا لے تو طلاق دینے کی صورت میں جرگے اور شوہر کی رضامندی سےوہ بھی بیوی کو دینا لازمی ہوتا ہے۔
جواب
واضح رہے کہ لڑکی کورخصتی سے پہلے مہر کے علاوہ جو زیورات شوہر کی طرف سے ملتے ہیں، ان میں تفصیل ہے کہ اگر زیورات دیتے وقت شوہرنے اس بات کی صراحت کی ہو کہ یہ بطورِعاریت یعنی صرف استعمال کرنے کے لیے ہیں تو زیورات شوہر کی ملکیت ہوں گے، اور اگر شوہر نےہبہ (گفٹ) کے طور پر دیے ہوں توزیورات بیوی کی ملکیت شمار ہوگی اور اگر زیورات دیتے وقت کسی قسم کی صراحت نہیں کی تو پھرعرف کا اعتبار ہوگا، اگرعرف و رواج بطورِ ملک دینے کا ہو تو اس صورت میں زیورات لڑکی کی ملکیت ہوگی، اور اگر بطورِ عاریت دینے کا رواج ہو تو پھرشوہرہی مالک ہوگا۔
لہذا صورت مسؤلہ کے مطابق اگر شوہر نے مہر کے علاوہ بنایا گیا سونا بیوی کو رخصتی سے پہلے بطور ہبہ اس کی ملکیت میں دیا ہو یا عرف و رواج میں ہبہ کے طور پر دیا جاتا ہو تو یہ سونا بیوی کا حق شمار ہوگا، لہذا طلاق کے بعد بھی اس کی حقدارہوگی۔
وإذا بعث الزوج إلى أهل زوجته أشياء عند زفافها منها ديباج فلما زفت إليه أراد أن يسترد من المرأة الديباج ليس له ذلك إذا بعث إليها على جهة التمليك، كذا في الفصول العمادية۔ (الفتاوى الهندية، الباب السابع في المهر، الفصل السادس عشر في جهاز البنت، ج:1، ص:328)
ومن ذلك ما يبعثه إليها قبل الزفاف في الأعياد والمواسم من نحو ثياب وحلي، وكذا ما يعطيها من ذلك أو من دراهم أو دنانير صبيحة ليلة العرس ويسمى في العرف صبحة، فإن كل ذلك تعورف في زماننا كونه هدية لا من المهر ولا سيما المسمى صبحة، فإن الزوجة تعوضه عنها ثيابها ونحوها صبيحة العرس أيضا۔ (رد المحتار، باب المهر، مطلب فيما يرسله إلى الزوجة، ج:3، ص:153)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں