بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
دو صر یح طلاق کے بعد کنائی طلاق دینا
سوال
ایک بندے نے اپنی بیوی کو یہ الفاظ کہے ہیں:” تم مجھ پر طلاق ہو،تم مجھ پرطلاق ہو،تم مجھ پرہلاک ہو، میرا تیرا آپس میں سب کچھ ختم ہے" ان کا کیا حکم ہے؟
جواب
شریعت مطہرہ کی رو سے طلاق کےلیے دو قسم کے الفاظ استعمال ہوتے ہیں صریح (جس میں نیت کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ بغیر نیت کے طلاق واقع ہو جاتی ہے)اورکنائی(جس میں شوہرکی طرف سے نیت کی ضرورت ہوتی ہے)؛ان دو قسم کے الفاظ کے علاوہ باقی الفاظ سے طلاق واقع نہیں ہوتی،نیز طلاق صریح کے بعدطلاق کنائی واقع ہوسکتی ہے۔
لہذا صورت مسئولہ میں شروع کی دو طلاقیں جوصریح الفاظ کے ساتھ دی گئی ہیں وہ واقع ہوچکی ہیں ،اوراس کے بعد ”تم مجھ پرہلاک ہو“ نہ صریح الفاظ ہیں ،اورنہ کنائی الفاظ ؛لہذا اس سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی،البتہ"میرا تیرا آپس میں سب کچھ ختم ہے"کنائی الفاظ ہیں اگر ان سے نئی طلاق کی نیت تھی ،تو تیسری طلاق بھی واقع ہوگئی ہے ،کیونکہ طلاق صریح کے بعد طلاق کنائی (بائن)واقع ہوسکتی ہے،لہذا یہ عورت مغلّظہ ہوگئی،اور اگر ان الفاظ سےنئی طلاق کی نیت نہیں تھی،توتیسری طلاق واقع نہیں ہو ئی،لہذاشوہرکو عدت کے اندررجوع کرنےکا حق حاصل ہوگا،نیز عدت کے بعد تجدید نکاح کے بغیررشتہ ازدواج استوار نہیں ہو سکتا۔ تاہم بہتر ہوگا کہ طلاق دہندہ خود ذاتی طور پر کسی مفتی کی خدمت میں حاضر ہوکر اپنا واقعہ سنا کرجواب حاصل کرے۔
قال الله تعالٰی: ﴿الطلاق مرتان فإمساك بمعروف أو تسريح بإحسان ﴾(سورة البقرة:229)
وقال:﴿فإن طلّقها فلا تحلّ له من بعد حتى تنكح زوجا غيره﴾(سورة البقرة:230)
فالكنايات لا تطلق بها قضاء إلا بنية أو دلالة الحال (الدر المختار، کتاب الطلاق،باب الکنایات،ج: 4، ص: 528)
والبائن يلحق الصريح لا البائن".( الدر المختار، کتاب الطلاق،باب الکنایات،ج:4،ص:540)
إذا قال لا أريدك أو لا أحبك أو لا أشتهيك أو لا رغبة لي فيك فإنه لا يقع وإن نوى في قول أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - كذا في البحر الرائق.)الفتاوى الهندية،کتاب الطلاق،الباب الثاني في إيقاع الطلاق،الفصل الخامس في الكنايات في الطلاق، ج:1، ص:443)
ولو قال لم يبق بيني وبينك شيء ونوى به الطلاق لا يقع وفي الفتاوى لم يبق بيني وبينك عمل ونوى يقع كذا في العتابية.)الفتاوى الهندية،کتاب الطلاق،الباب الثاني في إيقاع الطلاق،الفصل الخامس في الكنايات فی الطلاق،ج:1،ص:443)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں