بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 22/10/2026 |
دارالافتاء
بالغ لڑکیوں کو پڑھانے کا حکم
سوال
ایک مدرسے میں لڑکیاں جنکی عمر 12 سال سے لے کر16۔17 سال ہے اور وہ بچیاں برقعہ اوڑھ کر مکمل پردے کے ساتھ گھروں سے آتی ہیں اور اسی طرح مکمل پردے کے ساتھ دستانوں اور موزوں کے ساتھ گھر جاتی ہیں اور درسگاہ میں بھی موزوں کے ساتھ بیٹھتی ہیں لیکن صرف چہرہ اور دونوں ہاتھ ہتھیلی تک کھلے رہتے ہیں اور استاد اپنے سامنے ان کو بٹھا کر پڑھاتا ہے جبکہ استاد اور بچیوں کے درمیان ایسی تپائی ہے جو نیچے تک بالکل بند ہے اور مزید دیگر لڑکےبھی اور استاد بھی ایک ہی جگہ کچھ فاصلےپربیٹھتے ہیں ،الگ اور بند کمرے میں کوئی نہیں بیٹھتا سب ایک دوسرے کے سامنے پڑھاتے ہیں تو کیا اس طرح بڑی بچیوں کو پڑھانا جائز ہے؟
جواب
اس میں کوئی شک نہیں کہ قرآن کریم کی تعلیم حاصل کرنا ہر مسلمان کے لیے بہت بڑی سعادت اور ثواب کا عمل ہے ۔مردوں کی طرح عورتوں کو بھی اس کے حصول کا اہتمام کرنا چاہیے ۔تاہم عورتوں کی تعلیم میں حد درجہ احتیاط کرنا ضروری ہے اور احتیاط کا تقاضا یہ ہے کہ عورتوں کے لیے کسی عالمہ قاریہ خاتون کا انتظام کیا جائے ۔البتہ اگر کہیں سے معلمہ خاتون کا بندوبست نہ ہو سکے تو بوجہ ضرورت ایسے مرد کو اجازت دی جا سکتی ہے جو متقی اور پرہیز گار ہو اور اس سے کسی قسم کی بے احتیاطی یا فتنے کا اندیشہ نہ ہو ،نیز یہ بھی ضروری ہے کہ معلم اور طالبات کے مابین مضبوط پردہ حائل ہو اور کبھی معلم وطالبہ اکیلے نہ ہوں اور بلا ضرورت گفتکو نہ کریں ۔اگر مناسب ماحول اور محفوظ طریقہ تعلیم بشرائط مذکورہ موجود ہو تو بالغ لڑکیوں کے لیے معلم مرد سے قرآن کریم کی تعلیم حاصل کرنے کی گنجائش ہے ۔
صورت مسئولہ کے مطابق لڑکیوں کا پردہ کے بغیراستاذ کے سامنے ہونا اور لڑکوں لڑکیوں کو ایک ہی کلاس میں پڑھنا شرعی نقطہ نظر سے درست نہیں ۔
قال الله تعالى : ﴿قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ ﴾ (النور:(29)
وقد ذكره مسلم صريحا في حديث جابر قال فصلى ثم خطب الناس فلما فرغ نزل فأتى النساء فذكرهن فهذا صريح في أنه أتاهن بعد فراغ خطبة الرجال وفي هذه الأحاديث استحباب وعظ النساء وتذكيرهن الآخرة وأحكام الإسلام وحثهن على الصدقة وهذا إذا لم يترتب على ذلك مفسدة وخوف على الواعظ أو الموعوظ أو غيرهما. ( شرح النووي على مسلم،كتاب صلاة العيدين،ج:٦،ص:١٧٢)
(وتمنع) المرأة الشابة (من كشف الوجه بين رجال) لا لأنه عورة بل (لخوف الفتنة) ۔ (ردالمحتار على الدر المختار،كتاب الصلاة،ج:2،ص،79)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں