بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
آیت سجدہ پڑھنے سے پہلے سجدہ کرنا
سوال
اگر کوئی شخص قرآن کی تلاوت کے لیے بیٹھ جائے اور اس کا ارادہ یہ ہو کہ وہ اسی وقت پانچ پارے تلاوت کرے گا ، پھر ایک سجدہ تلاوت کے بعد سجدہ کرے اور چونکہ اس کا ارادہ یہ ہے کہ وہ مزید تلاوت کرے گا اس لیے تین چار سجدے اضافی کرتا ہے کہ اگر دوران تلاوت سجدہ آجائے تو یہ ان کی طرف سے ہوجائیں گے،آیا اس طرح سجدہ کرنے سے ذمہ ساقط ہو جائے گا یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ سجدہ تلاوت اس وقت تک واجب نہیں ہوتا جب تک اس کے اسباب نہ پائے جائیں اور سجدہ تلاوت واجب ہونے کے تین اسباب ہیں :خود آیت سجدہ کو پڑھنا ،آیت سجدہ کو سننا یا آیت سجدہ پڑھنے والے امام کی اقتداء میں ہونا ، اگر سجدہ تلاوت کےان تین اسباب میں سے کوئی سبب موجود نہ ہوا ہوتو سجدہ تلاوت واجب نہیں ہوتااور وجوب سے پہلے ادا کرنا معتبر نہیں۔
لہذا صورت مسؤلہ کے مطابق اگر کوئی شخص قرآن کی تلاوت کے لیے بیٹھ جائے ،اور اس کا ارادہ زیادہ تلاوت کرنے کا ہو ،پھر ایک آیت سجدہ پڑھ کر سجدہ کرے اور بعد کی آیات سجدہ کے لیے بھی مزید سجدے کرے تو بعد میں آیات سجدہ کی تلاوت کے لیے یہ سجدے کافی نہیں ہوں گے، بلکہ ان کے پڑھنے کے بعد الگ سجدے کرنا واجب ہوگا۔
سجود التلاوة في القرآن أربع عشرة سجدة... والسجدة واجبة في هذه المواضع على التالي والسامع سواء قصد سماع القرآن أو لم يقصد " لقوله عليه الصلاة والسلام " السجدة على من سمعها وعلى من تلاها.(الهداية، كتاب الصلاة، باب سجود التلاوة، ج:1، ص:78)
(قوله:على من تلا، ولو إماما أو سمع، ولو غير قاصد أو مؤتما لا بتلاوته) بيان لسببها،...ولذا قالوا إن الأبكم إذا رأى قوما يسجدون لا يجب عليه السجود؛ لأنه لم يقرأ، ولم يسمع.(البحرالرائق،كتاب الصلاة، باب سجود التلاوة، ج:2، ص:212)
لأن التعجيل قبل السبب لا يجوز بالاتفاق.(التوضيح على التلويح،التعليق بالشرط يوجب العدم عند عدمه، ج:1،ص:285)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں