بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 27/10/2026

دارالافتاء

 

پریشر پمپ سے سیراب کی جانے والی زمین کی پیداوار میں عشر


سوال

پریشر پمپ سے سیراب کی جانے والی  زمین کی  پیداوار پر عشر  واجب ہوگا یا نصف عشر؟

جواب

اگر کوئی زمین  بارش یا قدرتی چشموں سے سیراب ہوتی  ہو تو اس کی پیداوار  میں عشر واجب ہوتا ہے اور اگر  نہر،رہٹ،ٹیوب ویل،جنریٹر،شمسی پلانٹ   یا کسی دوسرےایسے ذریعے سے  سیراب ہو جس میں  مشقت یا خرچ  ہو تو ایسی زمین کی پیداوار میں نصف عشر واجب ہوگا۔

صورت مسئولہ  کے مطابق پریشر پمپ سے زمین کو سیراب کرنے  میں  چونکہ  محنت ومشقت اور خرچہ برداشت کرنا پڑتا ہے  اس وجہ سے اس  کی پیداوار میں نصف عشر واجب ہو گا ۔

 

وما ‌سقي ‌بغرب أو دالية أو سانية ففيه نصف العشر على القولين " لأن المؤنة تكثر فيه وتقل فيما يسقى بالسماء أو سيحا وإن سقي سيحا وبدالية فالمعتبر أكثر السنة كما مر في السائمة۔(الهداية،كتاب الزكوة الزرع والثمار،ج:1،ص218)

‌وما ‌سقي بالدولاب والدالية ففيه نصف العشر، وإن سقي سيحا وبدالية يعتبر أكثر السنة فإن استويا يجب نصف العشر۔ (الفتاوي الهندية ،كتاب  الزكوة ،الباب السادس في زكاة الزرع والثمار ،ج1،ص186)


فتویٰ نمبر : 10206/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں