بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

عور ت سے زنا کے بعد نکاح کرنا


سوال

ایک شخص  كسی عورت سے زنا کرنے کے بعد  اس کے ساتھ نکاح کرسکتا ہے یا نہیں؟ اور اگر وہ عورت حاملہ ہو تو  اس سے  حمل کے وقت جماع کرنا  کیسا ہے؟

جواب

واضح  رہےکہ اگر کوئی شخص کسی عورت سے زنا کرے تو اس کے لیے اس عورت کےساتھ نکاح کرنا جائز ہےاور وضع حمل سے پہلےاس  کے لیے جماع  بھی جائز ہے ، تاہم اگر حمل کسی اور کے نطفے سے ہو تو وضع حمل سے پہلےاس کے ساتھ  جماع جائز نہیں۔

 

 (و) صح نكاح (حبلى من زنى لا) حبلى (من غيره)... (وإن حرم وطؤها) ودواعيه... لو نكحها الزاني حل له وطؤها اتفاقا.(الدر المختار على صدر رد المحتار،كتاب النكاح، فصل في المحرمات،ج:3،ص:48)

 رجل تزوج حاملا من زنا منه فالنكاح صحيح عند الكل ويحل وطؤها عند الكل.(تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق، كتاب النكاح، فصل في المحرمات،ج:2،ص:113)

(قوله وإذا تزوجت الحامل من الزنا جاز النكاح)... (قوله ولا يطؤها حتى تضع حملها) لقوله - عليه السلام - «لا توطأ حامل حتى تضع» إلا أن يكون هو الزاني فيجوز له أن يطأها.(جوهرة النيرة، كتاب العدة،ص:711)


فتویٰ نمبر : 7026/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں