بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 29/10/2026 |
دارالافتاء
" اگر میں نے تمھارے ساتھ تعلق رکھا تو مجھ پر میری بیوی تین پتھروں سے طلاق ہے"کہنے کا حکم
سوال
دو بھائیوں کا آپس میں جھگڑا ہوا ان میں سے چھوٹے بھائی کو غصہ آیا اور اس نے غصے میں بڑے بھائی سےکہا کہ" اگر میں نے تمھارے ساتھ تعلق رکھا تو مجھ پر میری بیوی تین پتھروں سے طلاق ہے" اب چھوٹے بھائی کے بیٹے کی منگنی ہے اور وہ بڑے بھائی کو کسی کے ذریعے منگنی میں شرکت کرنے کی دعوت دینا چاہتا ہے اگر بڑا بھائی منگنی میں شریک ہوجائے تو طلاق واقع ہوگی یا نہیں ؟اگر عدت لازم آتی ہو تو اس کاکیا طریقہ کار ہوگا؟اور اس کی بیوی اور بچے منگنی میں شریک ہو سکتے ہیں یا نہیں؟نیز اگر کوئی حیلہ اس میں ہو سکتا ہو تو وہ بھی بتادیں۔
جواب
واضح رہے کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کی طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرے تو جب بھی شرط پائی جائے گی ، طلاق واقع ہوجائے گی ۔صورت مسئولہ کے مطابق اگر کسی شخص نے اپنےبھائی سے یہ کہا ہو کہ " اگر میں نے تمھارے ساتھ تعلق رکھا تو مجھ پر میری بیوی تین پتھروں سے طلاق ہے " تو اس کے ساتھ ہر قسم تعلق رکھنے سے تین طلاقیں واقع ہوں گی ،اور اس بھائی کی طرف سے منعقد کردہ تقریب جیسے منگنی یا شادی وغیرہ میں شرکت بھی تعلق کے زمرے میں آئے گا ، لہذا اس میں شرکت کرنے سے تینوں طلاقیں واقع ہوں گی ،البتہ اس کی بیوی اور بچوں کے لیے منگنی میں شرکت کرنے میں کوئی حرج نہیں،تاہم طلاق سےبچنے کے لیے یہ حیلہ کیا جاسکتا ہے کہ اپنی بیوی کو ایک طلاقِ بائن دے دے،اس کے بعدعدت(تین حیض یا تین مہینے ، اور حاملہ ہونے کی صورت میں وضع حمل ) ختم ہوجانےکے بعد اپنے بھائی سے تعلق بحال کرے، چوں کہ اس وقت اس کی بیوی اس کے نکاح میں نہیں ہوگی اس لیے اس کی بیوی پر تین طلاقیں واقع نہیں ہوں گی اورشرط پوری ہو کر ختم ہوجائے گی، پھر اس کے بعد دوبارہ اپنی بیوی سےباہمی رضامندی سے نکاح کرلے البتہ شوہر کے پاس صرف دوطلاقوں کا اختیار ہوگا۔
وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق. (الفتاوى الهندية، كتاب الطلاق ، الفصل الثالث فى تعليق الطلاق،ج:1 ،ص:420)
ومن فعل المحلوف عليه عامدا، أو ناسيا، أو مكرها فهو سواء، وكذا من فعله، وهو مغمى عليه، أو مجنون كذا في السراج.( الفتاوى الهندية، كتاب الأيمان،الفصل الأول في تحليف الظلمة وفيما ينوي الحالف ،ج:2 ،ص:52)
فحيلة من علق الثلاث بدخول الدار أن يطلقها واحدة ثم بعد العدة تدخلها فتنحل اليمين فينكحها۔(رد المحتار علی الدر المختار ،كتاب الطلاق،باب التعليق،مطلب زوال الملك لا يبطل اليمين، ج:3،ص:355)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 333
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 250
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 910
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 458
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 113
- کتاب النکاح | فتاوئ : 581
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 500
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 34
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 61
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 481
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 103
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 83
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 178
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 156
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 64
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 44
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 329
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1207
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 394
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 19
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں