بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

زکوۃ کی رقم واپس کرنے کا مطالبہ کرنا


سوال

ایک آدمی نے کسی کو زکوۃ کے پیسے دیے اور چند سال  گزرنے کے بعد دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اب مزکی اس سے زکوۃ کے پیسے واپس مانگتا ہے کیا شرعاً زکوۃ کے پیسے واپس کرنے کا مطالبہ کرنا جائز ہے؟

جواب

اگر کوئی شخص کسی مستحق شخص کو زکوۃ کی رقم كا  مالک بنائے تو یہ رقم زکوۃ  دینے والے کی ملکیت سے نکل جاتی ہے اور مستحق شخص اس کا مالک بن جاتا ہے، لہذا صورت مسئولہ کے مطابق اگر کسی نےمستحق شخص کو زکوۃ کی رقم  کا مالک بنا دیا ہو تو بعد میں زکوۃ دینے والے کےلیے ان پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کرنے کا کوئی حق نہیں ۔

 

الزكاة: هي لغة: الطهارة والنماء، وشرعا: تمليك جزء مال عينه الشارع من مسلم فقير غير هاشمي ولا مولاه مع قطع المنفعة عن المملك من كل وجه لله تعالى. (تنوير الأبصار مع الدر المختار، كتاب الزكوة، ج: 2، ص: 256)


فتویٰ نمبر : 10181/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں