بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 09/09/2026

دارالافتاء

 

انجکشن کے ذریعے جانور کو خصی کرنا


سوال

 کیا جانور کو انجکشن کے ذریعے خصی کرنا بہتر ہے یا قدیم طریقوں کے مطابق؟

جواب

جانور کو موٹا اور فربہ بنانے یا کسی اور  منفعت کی خاطر خصی کرنا جائز ہے،اس میں شرعاً کوئی  حرج نہیں  البتہ اگر کسی منفعت کی خاطر  نہ ہو تو پھر جانور کو اذیت پہنچانے سے احتراز کرنا چاہیے  ۔

صورت  مسئولہ کے مطابق  اگر قدیم طریقوں  کی  بجائے انجکشن سے خصی کرانے سے جانور کو تکلیف کم ہوتی ہو تو پھر انجکشن سے  خصی کرنا بہتر ہے  ۔

 

جاز (‌خصاء ‌البهائم) حتى الهرة، وأما خصاء الآدمي فحرام قيل والفرس وقيدوه بالمنفعة وإلا فحرام. قال ابن عابدین: (قوله وقيدوه) أي جواز ‌خصاء ‌البهائم بالمنفعة وهي إرادة سمنها أو منعها عن العض بخلاف بني آدم فإنه يراد به المعاصي فيحرم.( ردالمحتار على الدرالمختار،كتاب الحظر والإباحة‌‌، فصل في البيع: ٦/ ٣٨٨)

 

 


فتویٰ نمبر : 6051/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں