بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

تین تولہ سونے کے ساتھ دس ہزرا نقد رقم پر زکوۃ


سوال

میرے پاس تین تولے سونا اور دس ہزار روپے ہیں اس کے علاوہ میرے پاس کچھ نہیں  اور اس پر سال گزر چکا ہے تو کیا مجھ پر زکوۃ  واجب ہوتی  ہے یا نہیں ؟

جواب

جب کسی شخص کے پاس سونا اور چاندی یا نقدی  ہو ، لیکن کوئی بھی نصاب تک نہ پہنچتا ہو ، یعنی سونا ساڑھے سات تولہ سے کم ہو اور چاندی ساڑھے باون تولہ سے کم ہو ، اسی طرح نقد رقم ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت سے کم ہو تو ایسی صورت میں ان کو باہم ملا کر دیکھا جائے گا کہ یہ نصاب کو پہنچتے ہیں یا نہیں ؟اگر ان کے ملانے سے نصاب پورا ہوتا ہو تو زکوۃ واجب ہو گی ورنہ نہیں ۔

صورت مسئولہ کے مطابق اگر  سائل کے پاس صرف   تین تولے  سونااور دس ہزار روپے   موجود ہوں تو یہ  نصاب کے برابر نہیں ، لہذا اس  پر زکوۃ واجب نہیں ۔

 

و يضم الذهب إلى الفضة،والفضة إلى الذهب،ويكمل إحدى النصابين بالآخر عند علمائنا...ثم قال أبو حنيفة: يضم باعتبار القيمة...وقال أبو يوسف ومحمد:يضم باعتبار الأجزاء.( الفتاوى التاتارخانية،كتاب الزكوة،ج:٢، ص:١٧٤)


فتویٰ نمبر : 10160/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں