بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 13/08/2026 |
دارالافتاء
بارات کے دن رخصتی سے پہلے لڑکی والوں کا اپنے مہمانوں کو کھانا کھلانا
سوال
شادی کے دن لڑکی والے رخصتی سے پہلے لڑکے والوں کے5 1، 20 افراد کو اپنے گھر بلا کر اپنے مہمانوں کے اکرام میں کھانا کھلاتے ہیں ،بسا اوقات لڑکی والوں کی حیثیت 15 یا 20 سے زیادہ مہمانوں کو کھانا دینے کی نہیں ہو تی ، یاوہ اس تعداد سے زیادہ پر راضی نہیں ہو تے لیکن لڑکے والے قصدا زیادہ افراد بھجوا دیتے ہیں اور لڑکی والے بادل نخواستہ ان کے لیے کھانے کا انتظام کرتے ہیں ،پوچھنا یہ ہے کہ لڑکی والوں کی طرف سے کھانا دینا کیا ولیمہ کی طرح مسنون ہے؟اور بغیر رضامندی کےان سے کھانا کھانا شریعت کے لحاظ سے کیسا ہے ؟
جواب
واضح رہے کہ ولیمہ اس کھانے کو کہا جاتا ہے جو رخصتی کے بعد لڑکے کی طرف سےدیا جائے،رخصتی کے موقع پر لڑکی والوں کی طرف سے باراتیوں یا مہمانوں کو کھانا کھلانا ولیمہ کی طرح مسنون نہیں ہے، لیکن حرام اور ناجائز بھی نہیں ، بلکہ جائز اور مباح امور میں سے ہے، اگر لڑکی والے نمود ونمائش سے بچتے ہوئے،کسی قسم کی زبردستی اور دباؤ کے بغیر اپنی خوشی و رضا مندی سے مہمانوں کوکھانا کھلائیں تو مہمانوں کے لیے اس طرح کی دعوت کا کھانا جائز ہے، اور اگر لڑکی والےکسی بھی وجہ سے خوشی سے نہ کھلائیں تو زبردستی کرکے لڑکی والوں سے کھانا کھانا جائز نہیں ہے۔
عن جابر، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إذا دعي أحدكم إلى طعام، فليجب، فإن شاء طعم، وإن شاء ترك....وفيه أيضا:عن نافع، قال: سمعت عبد الله بن عمر، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"أجيبوا هذه الدعوة إذا دعيتم لها"، قال: وكان عبد الله بن عمر يأتي الدعوة في العرس، وغير العرس، ويأتيها وهو صائم". (الصحيح للمسلم، كتاب الحج، باب زواج زينب بنت جحش، رقم الحديث،1430)
عن أبی حرة الرقاشی عن عمه قال: قال رسول اللهﷺ ألا لا تظلموا ألا لا يحل مال امرئ إلا بطيب نفس منه... الخ.(مشكوٰة المصابيح، كتاب البيوع، رقم الحديث:2946)
ووليمة العرس سنة، وفيها مثوبة عظيمة، وهي إذا بنى الرجل بامرأته ينبغي أن يدعوالجيران، والأقرباء، والأصدقاء، ويذبح لهم، ويصنع لهم طعاما.(الفتاوى الهندية، كتاب الكراهية، الباب الثاني في الهدايا والضيافات، ج:5، ص:343)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 313
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 854
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 432
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 109
- کتاب النکاح | فتاوئ : 547
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 472
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 459
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 97
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 72
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 170
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 382
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 314
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1152
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 373
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں