بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
مرحومہ والدہ کے روزوں کا فدیہ دینا
سوال
ہماری والدہ کا انتقال ہو گیا ہے اور بیماری (نفاس )کی وجہ سے ان سے کچھ روزے چھوٹ گئے تھے ،اور ان کے ذمے روزوں کی قضا باقی تھی تو کیا ہم ان کی طرف سے فدیہ ادا کرسکتے ہیں جبکہ انہوں نے فدیہ کی وصیت نہیں کی تھی ؟
جواب
رمضان کے روزے بوجہ مرض یا سفر وغیرہ کے افطار کرنا مرخص ہے،لیکن سفر سے واپسی یا مرض سے صحت یابی پر اس کی قضا واجب ہو گی پھر اگر مریض یا مسافر کو قضا کا موقع نہ مل سکا اور وہ فوت ہو گیا تو اس پر کچھ مواخذہ نہیں ، لیکن اگر موقع ملنے کے باوجود روزہ نہ رکھے تو فوت ہو نے سے پہلے قضا شدہ روزوں کے بدلے فدیہ کی وصیت کرنا ضروری ہے ،اگر وصیت نہ کرے تو ورثا پر فدیہ دینا لازم نہیں ،تاہم اگر ورثا اپنےملک سے بخوشی مورث کی جانب سے فدیہ دیں ،تو اس کا ذمہ فارغ ہو نے کی امید ہے ۔
صورت مسئولہ میں مرحومہ پر نفاس سے پاک ہونے کے بعد قضا شدہ روزوں کی قضا لازم تھی اگر اس نے قضا کا موقع ملنے کے با وجود روزوں کی قضا نہ رکھی ،اور نہ ہی موت سے پہلے فدیہ دینے کی وصیت کی ، تو شرعاً ورثاء پر روزوں کا فدیہ ادا کرنا لازم نہیں ، البتہ اگر ورثاء از خود اپنی طرف سے مرحومہ کے روزوں کا فدیہ ادا کریں، تو امید ہے کہ اللہ تعالیٰ روزوں کا فدیہ قبول فرمالیں گے،لیکن اگر نفاس میں ہی اس کا انتقال ہوا ،تو چونکہ اسے قضا کا موقع نہیں ملا اس لیے اس پر فوت شدہ روزوں کے بدلے فدیہ کی وصیت کرنا ضروری نہیں تھا۔
ولو فات صوم رمضان بعذر المرض أو السفر واستدام المرض والسفر حتى مات لا قضاء عليه لكنه إن أوصى بأن يطعم عنه صحت وصيته، وإن لم تجب عليه...فإن برئ المريض،أو قدم المسافر،وأدرك من الوقت بقدر ما فاته، فيلزمه قضاء جميع ما أدرك، فإن لم يصم حتى أدركه الموت، فعليه أن يو صي بالفدية.(الفتاوى الهندية، كتاب الصوم، الباب الخامس:في الأعذار التي تبيح الإفطار،ج:1، ص:270)
(فإن ماتوا فيه) أي في ذلك العذر (فلا تجب) عليهم (الوصية بالفدية) لعدم إدراكهم عدة من أيام أخر (ولو ماتوا بعد زوال العذر وجبت) الوصية بقدر إدراكهم عدة من أيام أخر.(ردالمحتار على الدرالمختار، كتاب الصوم، باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده،ج:3، ص:406)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں