بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 09/09/2026

دارالافتاء

 

بالغ اور نابالغ کا نماز جنازہ ایک ساتھ پڑھنے میں دعا کا طریقہ


سوال

اگر ایک وقت میں کئی جنازے ایک ساتھ حاضر ہوں اور ا ن میں بالغ اور نابالغ الگ الگ   جنازے ہوں  تو جنازہ پڑھتے وقت تیسری تکبیر کے بعد کونسی دعا پڑھی جائے گی ،کیا   بالغوں کی دعا نابالغوں کے لیے بھی کافی ہوگی یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ اگر ایک وقت میں ایک سے زیادہ  جنازے حاضر ہوں جن میں بالغ اور نابالغ دونوں موجود ہو ں تو ہر ایک کی علیحدہ طور پر نماز جنازہ پڑھنا زیادہ بہتر ہے لیکن اگر دونوں کی نماز جنازہ ایک ساتھ پڑھی جائے تو یہ بھی درست ہے  ۔دعا   پڑھتے وقت بالغوں کی دعا پڑھنے کے بعد نابالغوں کی دعا  پڑھی جائے گی۔

 

فيصف ‌الرجال إلى جهة الإمام ثم الصبيان ثم الخناثى ثم النساء ثم المراهقات.( الفتاوى الهندية، كتاب الصلاة، الفصل السادس في القبر والدفن والنقل،ج:1، ص:165)

(وإذا اجتمعت الجنائز ‌فإفراد ‌الصلاة) ‌على كل واحدة (أولى) من الجمع وتقديم الافضل أفضل (وإن جمع) جاز.(رد المحتار على الدر المختار، باب صلاة الجنازة،ج:2، ص:218)

‌بقي ‌ما ‌إذا ‌كان ‌فيهم ‌مكلفون وصغار والظاهر أنه يأتي بدعاء الصغار بعد دعاء المكلفين كما مر .(حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح، باب احكام الجنائز، فصل السلطان احق بصلاته،ص:593)


فتویٰ نمبر : 10147/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں