بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

ناپاک پانی سے باغ سیراب کرنا


سوال

ایک باغ ہے جس کی سیرابی کے لیے جو پانی دیا جاتا ہے وہ ناپاک ہے، اب ان پھل فروٹ کا کیا حکم ہے، کیا ان کو  کھانا  جائز ہے؟

جواب

 اگر کسی باغ یا کھیت کو نا پاک پانی سے سیراب کی  جائے  تو اس  کی وجہ سے پھل اور سبزیوں کے استعمال اور خرید و فروخت پر کوئی اثر نہیں پڑتا چنانچہ ان کا کھانا اور بیچنا دونوں جائزہے۔ البتہ اگر  پھل یا سبزی  ناپاک پانی سے تر ہو تو استعمال سے پہلے صاف پانی سے دھونا ضروری ہے۔

 

فرع في أبي السعود: الزروع المسقية بالنجاسات لاتحرم و لاتكره عند أكثر الفقهاء۔(ردالمحتار على الدرالمختار،كتاب الحظرولإباحة،ج:6ص:341)


فتویٰ نمبر : 5950/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں