بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
عورت کا والدین کی اجازت کے بغیرچھپکے سے نکاح کرنا
سوال
فاطمہ زید کی منکوحہ تھی اور زید سے اس کے دو بچے بھی تھے، پھر زید کا انتقال ہوگیا اور فاطمہ کی عدت گزرجانے کے بعد فاطمہ کے رشتہ دار عمرو نے فاطمہ سے شادی کرنے کےلیے رشتہ بھیجا، فاطمہ کے والد نے رشتہ دینے سے انکار کردیا، چناچہ عمرو اور فاطمہ نے خاموشی سے نکاح کرنے کا فیصلہ کرلیا، عمرو کے والد سمیت دوگواہوں کی موجودگی میں نكاح ہوا، فاطمہ کے والدین کو کوئی خبر نہ ہوئی اس طرح دوسال گزرگئے۔ عمرو نے فاطمہ کےلیے الگ فلیٹ لے رکھا تھا۔ وہ عمرو کے ساتھ کبھی کبھار ملتی تھی ان دو سالوں میں فاطمہ دو مرتبہ حاملہ ہوئی اور اس نے حمل کو اس وجہ سے ضائع کردیا کہ اگر والدین کو پتہ چلا تو وہ کیا کہیں گے، پھر آہستہ آہستہ فاطمہ کے والد کو اس پر شک ہوا تو فاطمہ سے کہا کہ اگر تم نے عمرو سے نکاح کیا تو تمھارے اور ہمارے کوئی تعلقات نہیں، اس کے بعد فاطمہ پر دباؤ آیا اور اس نے عمرو سے طلاق لینے کا فیصلہ کیا، مگر اب عمرو اس کو چھوڑنے کےلیے تیا ر نہیں اور فاطمہ ذہنی طور پر دباؤ کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہوگئی ہے اب اس مسئلہ کا حل کس طرح نکال سکتا ہے برائے مہربانی مطلع فرمائیں۔
جواب
واضح رہے کہ جب کوئی عاقلہ بالغہ عورت ولی کی اجازت کے بغیر دوگواہوں کی موجودگی میں کفو میں نکاح کرے تو اس كانکاح نافذ ہوگا، لہذا صورت مسئولہ کے مطابق جس عورت نے والدین کی اجازت کے بغیر چھپکے سےدو گواہوں کی موجودگی میں نکاح کیا ہے تو اس کا نکاح نافذ ہوچکا ہے، لہذا اگر شوہر اس کا کفو ہو تو نکاح ختم کرنے کوشش نہ کرے، البتہ اگر والدین کی طرف سے تعلقات ختم ہونے کا خدشہ ہو تو والدین کو علما یا گاؤں کے مشران کے ذریعے سمجھا کر اس نکاح پر راضی کرنے کی کوشش کرے۔
قال رحمه الله (نفذ نكاح حرة مكلفة بلا ولي)، وهذا عند أبي حنيفة وأبي يوسف في ظاهر الرواية وكان أبو يوسف أولا يقول إنه لا ينعقد إلا بولي إذا كان لها ولي، ثم رجع وقال: إن كان الزوج كفئا لها جاز وإلا فلا ... وعن أبي حنيفة وأبي يوسف أنه لا يجوز في غير الكفء؛ لأن كثيرا من الأشياء لا يمكن دفعه بعد الوقوع واختار بعض المتأخرين الفتوى بهذه الرواية لفساد الزمان، وقوله: نفذ نكاح حرة مكلفة يدخل تحته الثيب والبكر لإطلاق ما تلونا وما روينا وما بينا من المعقول والمنقول. (تبيين الحقائق، كتاب النكاح، باب الأولياء والأكفاء، ج: 2، ص: 493)
الولاية في النكاح نوعان: ولاية ندب واستحباب وهو الولاية على البالغة العاقلة بكرا كانت أو ثيبا، وولاية إجبار وهو الولاية على الصغيرة بكرا كانت أو ثيبا۔ ( فتح القدير، كتاب النكاح، باب الأولياء والأكفاء، ج: 3، ص: 255)
وإن زوجها الولي غير كفء ودخل بها، ثم بانت من زوجها بالطلاق، ثم زوجت نفسها هذا الزوج بغير ولي كان للولي أن يفسخ. (فتاوى قاضي خان، كتاب النكاح، فصل في الكفاءة، ج: 1، ص: 310)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں