بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 09/09/2026 |
دارالافتاء
چھوٹے گاؤں میں نماز جمعہ ادا کرنا
سوال
میرا تعلق آزاد کشمیر سے ہےجس کا اکثر حصہ پہاڑوں پر مشتمل ہے، وہاں شہروں کی بنسبت دیہاتوں کا غلبہ ہے سینکڑوں گاؤں کے لیے ایک شہر مرجع ہوتا ہے، اور یہ معاملہ تقریباً پورے کشمیر میں ہے، اور میرا خیال یہ ہے کہ پاکستان میں جتنے بھی پہاڑی سلسلے ہیں ان کی یہی صورت حال ہے، ان گاؤں اور دیہاتوں میں چھوٹی بڑی ہر قسم کی مساجد اور چھوٹے چھوٹے مدرسے، سرکاری اسکول،پرائیویٹ اسکول، حسبِ ضرورت کریانہ کی دکانیں بھی موجود ہوتی ہیں ، وہ بھی اِکا دُکا کہیں کہیں نظرآتی ہیں گاؤں کے لوگ اپنی اکثر ضروریات شہر سے پوری کرتے ہیں۔ اس مختصر سی وضاحت کے بعد عرض یہ ہے کہ ان چھوٹے بڑے دیہاتوں میں (حتی کہ جنگلوں میں بھی) مساجد میں جمعہ کی نماز ادا کی جاتی ہے، جبکہ احناف کے نزدیک جمعہ کی شرائط میں سے مصر(شہر)یا قریہ کبیرہ ہونا بھی ہے حالانکہ ان دیہاتوں پران میں سے کوئی بھی چیز صادق نہیں آتی،اس لیے کے ضروریات زندگی ان دیہاتوں میں پوری نہیں ہوتیں اورنہ ہی یہ دیہات فناء مصر میں داخل ہیں۔ باوجود ان شرائط کے انعدام کے ہر جگہ جمعہ کی نمازادا کی جاتی ہے اور لازمی بات ہے کہ جمعہ کاآغاز اور جمعہ کی نماز کی ادائیگی علماءکرام کی زیر نگرانی ہوتی ہے۔ تو اب سوال یہ ہے کہ ان چھوٹے گاؤں میں نماز جمعہ ادا کرنا جائز ہے یا نہیں۔
جواب
جمعہ کے وجوب ادا کے لئے دوسری شرائط کے علاوہ ایک شرط یہ بھی ہے کہ وہ جگہ شہر ہو یا فناء شہرہو یا بڑا گاؤں ہو۔موجودہ دور میں جس گاؤں کی آبادی دو ڈھائی ہزار افراد پر مشتمل ہو اور ضروریات زندگی اس میں میسر ہوں تو اس میں نماز جمعہ جائز ہے، لیکن جہاں کہیں یہ شرائط مفقود ہوں وہاں نماز جمعہ پڑھنا جائز نہیں، البتہ اگر کوئی حاکم یا اس کا نائب کسی جگہ جمعہ پڑھنے کا حکم دے تو اس سے وہاں شرعا جمعہ پڑھنا جائز ہوجائےگا۔ نیز اگر کسی جگہ نماز جمعہ پہلے سے ادا ہوتی ہو اور اس کو منع کرنے سے آپس میں انتشار اور فتنہ برپا ہونے کا اندیشہ ہو تو ایسی صورت میں اس جگہ نماز جمعہ باقی رکھنے کی گنجائش ہے۔
"لا تصح الجمعة إلا في مصر جامع أو في مصلى المصر ولا تجوز في القرى " لقوله عليه الصلاة والسلام " لا جمعة ولا تشريق ولا فطر ولا أضحى إلا في مصر جامع."(الهداية، كتاب الصلاة، باب صلاة الجمعة، ج:1، ص:82)
"درء المفاسد أولى من جلب المنافع، أى إذا تعارض مفسدة و مصلحة، قدم رفع المفسدة لأن اعتناء الشرع بالمنهيات أشد من إعتنائه بالمأمورات."(شرح المجلة، سليم رستم باز، المادة:30،32)
"قلت: و هذا وإن كان غيرموافق لماعليه الحنفية، ولكنه أشد موافقة للمصالح الاسلامية الاجتماعية خصوصا فى هذا القطروفي هذا الزمان، فإن أعداء الإسلام يظفرون بمقاصدهم المشوعة فى قرى لا تقام فيها الجماعة ويخيبون فى مواضع إقامة الجمعة، والتوفيق من الله عزوجل. وحفاظة الإسلام خيرمن الإصرارعلى تركها، والمسئلة مجتهد فيها."(كفايت المفتى، باب الصلاة،جواب:388، ص:251 )
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں